محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز پنجابی زبان میں لائیو سٹاک فارمرز تک درکار پیشہ وارانہ ضروری معلومات ان کی دہلیز پہ پہنچا کر ماں بولی کے پرچار کا عظیم کارنامہ بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔


لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز پنجابی زبان میں لائیو سٹاک فارمرز تک درکار پیشہ وارانہ ضروری معلومات ان کی دہلیز پہ پہنچا کر ماں بولی کے پرچار کا عظیم کارنامہ بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے پریس سیکرٹری اور لائیو سٹاک ایکسپرٹ ڈاکٹر وقار علی گل نے ایک گروپ ڈسکشن کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز “ماں بولی راہیں پروفیشنل علوم” کے موضوع پر مختلف مکاتب فکر کے افراد کے تبادلہ خیال کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وقار علی گل نے بتایا کہ پنجاب بھر میں قائم ویٹرنری اسپتالوں ڈسپنسریوں اور موبائل ویٹرنری ایمبولینس پہ تعینات ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز مویشی پال خواتین وحضرات کو درکار پیشہ وارانہ ضروری معلومات ان کی دہلیز پر بہم پہنچا کر پنجابی زبان کی ترویج میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان لاہور سے پنجابی زبان میں نشر ہونے والے پروگراموں کے ذریعے کھیتی باڑی اور لائیوسٹاک فارمنگ بارے جدید سائنسی معلومات پہنچا کر کارہائے نمایاں سرانجام دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے عالمی یوم برائے مادری زبان کو بھرپور طریقے سے منانے کا عزم دہرایا گیا۔
===================

=======