سول ایویشن اتھارٹی کی قیادت سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والے من گھڑت خط کا معاملہ سی اے اے ملازم کی جانب سے خط میں ڈی جی سول ایوی ایشن پر لگائے گئےالزامات بے بنیاد ہیں کرپشن میں ملوث زرین گل کے ڈی جی سی اے اے پر الزامات کو مسترد کرتے ہیں


کراچی
ہیڈکواٹرز سول ایویشن اتھارٹی

12 فروری 2023

ادارے کی قیادت سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والے من گھڑت خط کا معاملہ

سی اے اے ملازم کی جانب سے خط میں ڈی جی سول ایوی ایشن پر لگائے گئےالزامات بے بنیاد ہیں

کرپشن میں ملوث اور ضمانت پر رہائی پانے والے زرین گل کے ڈی جی سول ایویشن پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں

اپنے آپ کو غیر قانونی یونین کا چیرمین کہنے پر ادارہ زرین گل کیخلاف قانونی پہلوؤں پر غور کررہا ہے

اس یونین کے صدر کیخلاف بھی نیب عربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے

بدنیتی پر مبنی اس قسم کے خط پہلے بھی پھیلائے جاتے رہے ہیں اور ان میں کوئی نئی بات نہیں

خط میں لکھے گیے الزامات حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں۔

سی اے اے میں میرٹ بیسڈ پالیسوں کی وجہ سے قیادت کے خلاف مہم چلائی گئیں

مفاد پرست عناصر اس قسم کی حرکات سے غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں

الزامات لگانے والے افسران کرپٹ اور بدعنوانی میں ملوث ہیں

بد نیتی پر مبنی اس مہم کے پیچھے کمرشل ڈائریکٹوریٹ کے کچھ افسران شامل ہوسکتے ہیں جنہیں بدعنوانی کے باعث کام کرنے سے روک دیا گیا تھا

زرین گل اور یونین کے صدر سمیت ان کرپٹ افسران کیخلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر التواء ہیں

ایف آئی اے کرپشن میں ملوث ان افسران کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے

ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایک انچ زمین کسی کو نہ دی اور نہ دینے کا اختیار ہے

ادارہ کرپٹ افسران کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گا

زرین گل اور دوسروں کیخلاف کرپشن پر اعلی قیادت نے کاروائی کی

سول ایوی ایشن کی اعلی قیادت کرپٹ افسران کو گھر تک چھوڑ کر انے کے لئے پر عزم ہے

اس قسم کی حرکات میرٹ بیسڈ پالیسیز اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کا ردعمل ہیں

اس قسم کے بے بنیاد خطوط ادارے کی ساکھ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں جو کسی کے مفاد میں نہیں

ترجمان
============================

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تقریب سے خطاب
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب پاکستان کا خواب غلام حیدر وائیں مرحوم نے دیکھا تھا، اوریہ وہاں بنایاگیا ہے جہاں پرتقسیم ہند کے بعد لٹے مسلمان جہاں پر پہنچے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور میں باب پاکستان پر کام ہوا،اس منصوبے پرسرکاری خزانہ استعمال نہیں کیا جائے گا جس کی تکمیل سے والٹن روڈ کے رہائشیوں کو فائدہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ محمدشہباز شریف کے دور میں یہاں پارکس،روڈز اور دیگر منصوبے بنے،ملک میں سرکاری ونجی شراکت داری کے تحت منصوبے بننے چاہیں۔