سول سوسائٹی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی اور مہنگائی کے خلاف میرپورخاص سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===میرپورخاص میں سول سوسائٹی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی اور مہنگائی کے خلاف میرپورخاص سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاھرے کے دوران سماجی رھنما واجد علی لغاری ،ایڈوکیٹ سروان کمار بھیل، محمد صالح کوری ۔رفیق لغاری سمیت دیگر رہنماؤں اور متاثرہ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کے میرپورخاص ضلع میں مسلسل چوری، ڈکیتی، رھزنی،لوٹ مار بدامنی سمیت من مانی مھنگائی کا راج ھے جبکہ انتظامیہ سب ٹھیک ھے کا راگ الاپ رہی ہے خواب غفلت کا مظاھرہ کرتے ھوئے خواب خرگوش کے مزے لے رھی ھے، انتظامیہ نے آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر صرف فوٹو سیشن میں مصروف ھے ، میرپورخاص ضلع میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ھے جس کی وجہ سے شہری غیر محفوظ ھوکر رہ گئے ہیں ٫ میرپورخاص ضلع مہنگائی کے باعث سرفہرست ھے جبکہ ایس ایس پی میرپورخاصں سمیت پوری انتظامیہ صرف نمائشی طور پر امن وامان کا راگ الاپ رھی ھے، میرپورخاص میں صحافی بھی محفوظ نہیں رہ سکے گذشتہ دنوں متعدد موٹر سائیکلوں سمیت گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کی اطلاعات ملی جبکہ لوٹ مار ۔ رھزنی ٫ اور مہنگائی نے ضلعی انتظامیہ کے پول کھول کر رکھ دی ھے ھم ضلعی کے نااھل افسران کو فوری طور پر ھٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تین دن کی وارننگ دیتے ہے کی فوری طور ضلعی میں امن وامان کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آفیس سمیت ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس موقعے پر سماجی شخصیات . شہری اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے*
====================