وزیراعظم محمد شہباز شریف آج مرگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد: 27 جنوری 2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج مرگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کرینگے .وزیراعظم افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کرینگے.تقریب پی ٹی وی نیوز پر آج دن ١١ بجے براہ راست نشر کی جائے گی.

جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی. یہ ٹرین سروس راولپنڈی, چکلالہ ,لاہور , خانیوال , بہاولپور , روہڑی , حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلویز اسٹیشنز پر رکے گی.