یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ علوم ریاضی کے زیر اہتمام ریاضی کے جدید رجحانات کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ علوم ریاضی کے زیر اہتمام ریاضی کے جدید رجحانات کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔ سیمینار کا مقصد شرکا کو اپلائیڈ میتھمیٹکس میں آنے والی جدتوں اور تبدیلیوں سے متعارف کرانا تھا۔ شرکا نیو ایٹریٹیو اسکیم کے نام سے موہند ٹرانسفارمیشن اور ہوموٹوپی پرٹربیشن میتھڈ کے امتزاج کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اس تکنیک کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوئی بھی الٹا ٹرانسفارم لیتے ہوئے کنولیشن سے چھٹکارا پا سکتا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور تھے ۔چیئرمین شعبہ ریاضی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ ریسورس پرسن ڈاکٹر محمد ندیم، ایسوسی ایٹ پروفیسر، کوئجنگ نارمل یونیورسٹی، چائنہ نے اپلائیڈ میتھمیٹکس کے میدان میں جدید ترین تکنیکوں کے بارے میں بات کی۔ سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے ڈینز، چیئرپرسنز، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات اور رجسٹرار نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے مہمان مقرر ڈاکٹر محمد ندیم کو شیلڈ پیش کی اور چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق اور سیمینار کی آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین، شعبہ ریاضی نے قابل وائس چانسلر، ریسورس پرسن، ڈینز، اور رجسٹرار، یو ای ٹی، لاہور کو گلدستے پیش کیے۔