نمبر 1 ون ڈے بلے باز بابر اعظم اپنی تاریخ خود لکھ رہے ہیں۔


نمبر 1 ون ڈے بلے باز بابر اعظم اپنی تاریخ خود لکھ رہے ہیں۔


پشاور زلمی
@PeshawarZalmi
·
13ھ
زلمی کپتان
@babarazam258
کے کپتان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
@ICC
مردوں کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 💛

🇵🇰 فخر 🙌🌟 بناتے رہیں

#Zalmi #YellowStorm #ZKingdom #ZalmiDeluxe #HBLPSL8
===============================

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہونے کے بعد تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ 23 جنوری کی شب شاداب خان نے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو ٹوئٹر پر دی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں‘۔

اب کرکٹر کے نکاح کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے آف وائٹ کرتا اور پاجامہ پہن رکھا ہے، اور اس کے اوپر سیاہ رنگ کی واسکٹ پہنی ہے جب کہ دلہن کے والد یعنی ثقلین مشتاق نے شلوار قمیض پر نیلی رنگ کی واسکٹ زیب تن کی ہے۔
========================