عام آدمی کی فلاح عزیز ہے، صرف 5 ماہ میں 5برس سے زیادہ کام کیا، تبدیلی واضح نظر آرہی ہے:پرویزالٰہی

ہینڈ آؤٹ نمبر2
News for Electornic Media
عام آدمی کی فلاح عزیز ہے، صرف 5 ماہ میں 5برس سے زیادہ کام کیا، تبدیلی واضح نظر آرہی ہے:پرویزالٰہی
زندگی کا مشن عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اورسہولتیں دینا ہیں،ترقیاتی منصوبے ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دئیے ہیں
سابق دور میں عوام کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، پہلے کی طرح اب بھی عوامی خدمت میں کا ریکارڈ قائم کرینگے
وزیراعلیٰ سے ایم این اے ملک عمر اسلم خان کی ملاقات،چودھری پرویزالٰہینے پہلے بھی ڈلیور کیااوراب بھی ڈلیور کررہے ہیں:ملک عمر اسلم خان
لاہوریکم جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم خان نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف 5 ماہ میں 5برس سے زیادہ کام کیا، تبدیلی واضح نظر آرہی ہے۔ عام آدمی کی فلاح عزیز ہے،نئی قانون سازی کا مقصد گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہے۔عوام کے مسائل اورضروریات کو مدنظر رکھ کرفیصلے کرتے ہیں۔ہمارا عزم عوام کی سچی خدمت ہے۔زندگی کا مشن عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اورسہولتیں دینا ہیں۔مل جل کرعوام کی فلاح وبہبود کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہخوشاب سمیت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں حقیقی ترقی شروع ہوچکی ہے۔ پسماندہ اور نظر انداز کردہ علاقوں کو مساوی ترقی دی جارہی ہے۔ترقیاتی منصوبے ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دئیے گئے ہیں۔سابق دور میں عوام کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے – پہلے کی طرح اب بھی عوامی خدمت میں کا ریکارڈ قائم کریں گے۔ملک عمر اسلم خان نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کمٹمنٹ قابل تحسین ہے-چودھری پرویز الٰہی کا فوکس ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر رہا ہے-وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پہلے دور میں بھی ڈلیور کیااوراب بھی ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔محمد سمیع بھی اس موقع پر موجودتھے۔