گورنر سندھ سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار کی ملاقات کارکردگی پر اظہار ناراضگی۔شہریوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی،گیس پریشر کو یقینی بنانے،اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

کراچی ( دسمبر19 )
گورنر سندھ کامران خان سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں شہریوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی،گیس پریشر کو یقینی بنانے،اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی شکایات 100 فیصد درست ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال سریوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا کیوں سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس مسئلہ کا دیرپا حل تلاش کیوں نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی متواتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ملاقات میںایم ڈی نے اپنی مجبوریاں بتائیں جسے گورنر سندھ نے مسترد کرتے ہوئے سوئی سدرن کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور دیگر متعلقہ حکام سے بات بھی کروں گا۔
==========================

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی جرمن قونصل خانہ آمد
قونصل جنرل سے ملاقات۔ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی ( دسمبر19 )
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے جرمن قونصل خانہ کا دورہ کیا۔قونصل خانہ میں جرمنی کے قونصل جنرل Dr. Rudiger Lotz سے ملاقات کی ۔ملاقات میںدوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری میں اضافہ ، باہمی تجارت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔