)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اچانک سروسز ہسپتال لاہورپہنچ گئے۔ سپیشل سیکرٹری شعیب جدون بھی سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے ہمراہ تھے۔


لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اچانک سروسز ہسپتال لاہورپہنچ گئے۔ سپیشل سیکرٹری شعیب جدون بھی سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹربشیربھی موجود تھے۔ ایم ایس ڈاکٹربشیرنے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سروسزہسپتال کے اچانک دورے کے دوران ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرز اور مختلف وارڈزکا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سروسزہسپتال کے اچانک دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر مختلف سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلا ج ومعالجہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ہرقسم کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کاخودجائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں ایک فیصدبھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے نئے سرکاری ہسپتال بھی بنائے جارہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزمریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتال عوام کے ٹیکسوں سے چل رہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجائے۔
========================