شاہ رخ خان کی رجنی کانت کو سالگرہ کی مبارکباد، ان دیکھی تصویر شیئر

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے آج بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار رجنی کانت کو ان کی 72ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں رجنی کانت کے ساتھ اپنی ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی ہے جو اس سے قبل نہیں دیکھی گئی۔

اپنے انسٹا گرام پر کنگ خان نے رجنی کانت کے ساتھ اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اس میں وہ رجنی کانت کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں۔

یہ تصویر جنوبی بھارت کی معروف فلمی اداکارہ نین تارا اور فلمساز وگنیش شیوان کی شادی کی تقریب کے موقع پر بنائی گئی ہے جہاں وہ دیگر مہمانوں کے ساتھ موجود تھے۔

شاہ رخ خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا، انتہائی ٹھنڈے، عجز و انکسار کے حامل اور نفیس مزاج کے اسٹارز کے اسٹار کے لیے میری نیک تمنائیں اور محبتیں، دل کی گہرائیوں سے آپ کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔