آرٹس کونسل میں آئندہ دو سال کے لیے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب۔ گورننگ باڈی کی 12نشتوں کے لیے 21کاغذات جمع کئے گئے۔

آرٹس کونسل میں آئندہ دو سال کے لیے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب۔

گورننگ باڈی کی 12نشتوں کے لیے 21کاغذات جمع کئے گئے۔

کراچی( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 2023،2024 کے لیے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے پانچ عہدیدار بلا مقابلا کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ گورننگ باڈی کی بارہ نشتوں کے لیے کل 21 کاغذات جمع کئے گئے ہیں ۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں محمد احمد شاہ صدر،منور سعید برائے نائب صدر، پروفیسر اعجاز فاروقی سیکریٹری ، نورالہدی شاہ جوائنٹ سیکریٹری اور قدسیہ اکبر خازن شامل ہیں

جب کہ ممبر گورننگ باڈی کے لیے سید شہزاد رضا نقوی،سید ساجد حسن، نصرت حارث، چاند گل شاہ، عمران مومنہ ،اقبال لطیف، سید سعادت علی جعفری،شکیل خان، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، اخلاق احمد خان، کاشف گرامی، سید اسجد بخاری ،شہناز وزیر علی، غازی صلاالدین ، محمد بشیر خان سدوزئی، ناصرہ زبیری، محمد ایوب شیخ، عمبرین حسیب عنبر، ڈاکٹر ہما میر، فرخ تنویر شہاب، محمد طارق مغل نے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج 7دسمبر شام 5 بجے تک کا وقت تھا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے آدھا گھنٹہ مذید انتظار کے باوجود پانچ عہدوں کے لیے کوئی اور کاغذات وصول نہیں ہوئے۔ اس لیے پانچ عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جب کہ 10 دسمبر کاغذا واپس لینے کی آخری تاریخ ہے جس کے بعد حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔