آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ریپٹری تھیٹر کمپنی کی جانب سے تھیٹر پلے 100″دن چور کے “کا انعقاد

کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ریپٹری تھیٹر کمپنی کی جانب سے تھیٹر پلے 100″دن چور کے “کا انعقاد بروز جمعرات 08دسمبر 2022کو آڈیٹوریم Iمیں کیا جائے گا ۔ تھیٹر پلے کا افتتاح معروف ادیب ودانشور انور مقصود کریںگے ۔جبکہ تھیٹر پلے 08دسمبر سے 16دسمبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا
================================

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 18دسمبر کو منعقد ہوں گے، کمشنر کراچی

انتخابی مہم کے دوران ہلڑ بازی، نعروں اور اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی ہوگی، پریس کانفرنس

کراچی () آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے چیئرمین کمشنر کراچی اور چیف الیکشن کمشنر محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کے انتخابات 2023-2024ءکے لیے ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ کو الیکشن کمشنر تعینات کیاگیا ہے، قانون کے مطابق 18 دسمبر کو انتخابات ہوں گے، انتظامیہ پرامن انتخابات کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، انتخابی مہم اور انتخابات کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران ہلڑ بازی یا ایسے اقدامات جس سے بدامنی کا اندیشہ ہو، اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ سعید لغاری کے ہمراہ آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 7دسمبر2022ءسے کاغذات نامزدگی جمع کیے جا رہے ہیں، الیکشن کی روایت ہر دوسال بعد چلتی آرہی ہے، ہم شفاف انتخابات کا انعقاد کراتے ہیں اور بھرپور طریقے سے انتخابات کا عمل جاری رہتا ہے، مجھے بے حد خوشی ہے اس بار یہ ذمہ داری میرے پاس ہے، انہوں نے کہاکہ جمہوری روایات کو برقرا رکھتے ہوئے الیکشن کرائیں گے، ہم خوش اسلوبی سے انتخابات کا عمل کامیاب کرانے کی کوشش کرتے ہیں، ڈویژن کے سارے افسران اس عمل میں شامل ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے دن کسی بھی قسم کی ہلڑ بازی اور نعروں کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے اسلحہ پر بھی پابندی ہوگی، انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت پسند قوم ہیں، سب فن کار مشعل راہ ہیں، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پوری دنیا میں فن کا روشن ستارہ بن چکی ہے، مجھے اس بات پر فخر ہے دنیا بھر میں آرٹس کونسل کراچی فنون لطیفہ کے لیے کام کررہی ہے، انتخابات کے شیڈول سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ووٹر لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے، 7 دسمبر کو امیدواروں شام 5 بجے تک نامزدگی فارم داخل کرسکتے ہیں، 8دسمبر کو نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال ہو گی، 9 دسمبرشام 5 بجے تک نامزدگی فارم واپس لیے جاسکتے ہیں، 10دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی جائے گی، 10دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، 16دسمبر شب 12بجے انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گی جبکہ 18 دسمبر کو ووٹنگ کا سلسلہ صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔
=============================