تھوڑا پازیٹو ہوکر کھیلتے تو ہم ٹیسٹ جیت سکتے تھے، عبدالرزاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کھلاڑی تھوڑا پازیٹو کھیلتے تو پاکستان یہ ٹیسٹ جیت سکتا تھا۔

راولپنڈی میں انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست پر عبدالرزاق نے تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تھوڑا ساتھی پوزیٹو کھیلتے تو انگلینڈ کے خلاف پاکستان یہ ٹیسٹ جیت سکتا تھا۔

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ پاکستانی بیٹرز 4 رنز کے اوسط سے بھی بیٹنگ کرتے تو جیت سکتے تھے، سارا کریڈیٹ انگلش بولرز کو دینا چاہیے۔