سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تھائی لینڈ کا وفد قمبر پہنچ گیا جہاں اسلامی کونسل کے رہنما علی جان، فواد اور دیگر نے سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرکے متاثرین اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،

لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان ا) سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تھائی لینڈ کا وفد قمبر پہنچ گیا جہاں اسلامی کونسل کے رہنما علی جان، فواد اور دیگر نے سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرکے متاثرین اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، تقریب میں رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی اور شہدادکوٹ ضلع قمبر کے معززین نے شرکت کی، اس موقع پر وفد میں شامل علی جان، فواد اور دیگر نے کہا کہ آج اسلامک کونسل کی جانب سے شیخ الاسلام اور اسلامک سنٹر کے تعاون سے جمع ہونے والی امدادی رقم ضلع قمبر کے سیلاب زدگان میں تقسیم کی گئی تاکہ متاثرین کے تکالیف کم کم کیا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ یہ رقم سیلاب زدگان کے لیے کافی نہیں ہے لیکن ہم یہاں متاثرین کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں تاکہ ان کی ہر ممکن مدد کر سکیں، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور آئندہ بھی ان کی مدد کی جائے گی، آج جن متاثرین کو مالی امداد ملی ہے اور ہمیں امید ہے کہ متاثرین کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے کہا کہ تھائی لینڈ کے وفد کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کرنا اچھا عمل ہے لیکن اس سے زیادہ متاثرین کو مالی معاونت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزار سکیں، اس حوالے سے امدادی رقم وصول کرنے والے سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم تھائی لینڈ کے وفد کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہماری مالی مدد کی۔