رہنما مسلم لیگ( ن)حسن ابدال ،سابق چیئر مین یونین کونسل جلو محمد رضوان نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرزکنونشن مسلم لیگ (ن)جس کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تھے

اٹک (مہتاب منیر خان سے)رہنما مسلم لیگ( ن)حسن ابدال ،سابق چیئر مین یونین کونسل جلو محمد رضوان نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرزکنونشن مسلم لیگ (ن)جس کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تھےکو کامیاب ورکرز کنونشن مسلم لیگ (ن)قرار دیتے ہوئے کہا ہے عوام تحریک انصاف اور اس کی لیڈر شپ کا اصل چہرہ دیکھ چکےہیں محمد نواز شریف ہی اس ملک کو موجودہ مسائل سےنکالنےکی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف کے جاں نثار ساتھی شیخ آفتاب احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ آفتاب احمد راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ (ن )کا سرمایہ افتخار ہے اور راولپنڈی ڈویژن میں ان کے پائے کا مسلم لیگ (ن)میں کوئی سیاست دان نہیں مسلم لیگ (ن)آئندہ عام انتخابا ت میں شیخ آفتاب احمد کی قیاد ت میں ضلع بھر میں کلین سوئپ کر ے گی آنے والے دور مسلم لیگ (ن)کا ہے ۔
====================