وفاقی کابینہ ، زبیر موتی والا کےسی ای او ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تقرر کی منظوری


اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے کاروباری شخصیت زبیر موتی والا کوسی ای او ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔سی ای او ٹی ڈیپ کی تعیناتی وزارت تجارت کی سمری پر کی گئی۔ زبیر موتی والا کی تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے ۔ وہ تنخواہ نہیں لیں گے۔وفاقی حکومت نے سی سی او ٹی ڈیپ کی تعیناتی مسابقتی عمل کے بغیر کی ۔محمد زبیر موتی والا معروف کاروباری شخصیت اور ایکسپورٹر ہیں۔ عارف احمد خان نے سی ای او ٹی ڈیپ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ذ رائع کے مطا بق ماضی بھی کاروباری شخصیت کو ٹی ڈیپ کا سربراہ تعینات کرنے کی مثال موجود ہے۔نواز شریف نے سابقہ لیگی حکومت میں کاروباری شخصیت ایس ایم منیر کو سی ای او ٹی ڈیپ تعینات کیا تھا۔
https://e.jang.com.pk/detail/287466
=======================