ایکسائز پولیس لاڑکانہ کی کارروائی ۔ 1300گرام ہیروئن برآمد ۔ منشات فروش خاتون گرفتار

لاڑکانہ ۔ 26 اکتوبر ۔ ایکسائز پولیس لاڑکانہ نے ایکسائز انسپکٹر عبد الحمید بگھیو کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے اوتھا چوک لاڑکانہ سے ایک منشیات فروش خاتون صحت خاتون نورانی سے 1300 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی بہت ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
==================