اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام “جلسہ سیرت النبیﷺ” کا انعقاد


رپورٹ: طارق اقبال
=================
کویت کی اسلامی و فلاحی تنظیم “اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت” سالہا سال سے اپنے دینی پروگرام کا اہتمام شاندار انداز سے کرتی رہی ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں ربیع الاول کی مناسبت سے ایک “جلسہ سیرت النبی ﷺ”


کا منعقد کیا گیا جس میں کویت میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی بہت سی کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے نائب صدر جناب اطہر مخدوم صاحب نے ادا کئے

پروگرام کا آغاز قرآن کریم فرقان حمید کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت قاری انصار نے حاصل کی۔
اس کے بعد ثناء خوانان رسولﷺ آفریدی خان اور ‎قاری انصار نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

سیرت النبیﷺ کے حوالے سے پہلا مختصر خطاب مولانا ملک ارشاد صاحب کا تھا اور پھر خصوصی خطاب کے لیے پاکستان سے تشریف لائے ہوے مولانا حافظ حفیظ الرحمن صاحب کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے نہایت مدلل اور دل نشیں انداز میں قرآن کریم ، احادیث مبارکہ اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات کی روشنی میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کو بیان کیا۔
محترم حفیظ الرحمن صاحب نے حضور اکرمﷺ کے خصائل و فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو بھی حاضرین کے سامنے رکھا اور بتایا کہ امت مسلمہ کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و تعلیمات اور اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے کہ اس کے بغیر انسانیت اپنے مقصد حیات کو نہیں پا سکتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے آج بھی امت مسلمہ بنی نوع انسان کی امامت کے مرتبے پر فائز ہو سکتی ہے۔
سفارت خانہ پاکستان کویت سے تشریف لائے ہوے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب فرخ عامر سیال صاحب اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب فیصل مجید صاحب نے بھی اس محفل میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
صدارتی خطبہ “صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی” جناب جاوید اقبال صاحب نے ارشاد فرمایا
سمر کلاسز میں کام کرنے والے یوتھ ونگ کےساتھیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
آخر میں کویت و پاکستان اور پورے عالم اسلام کے لیے دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا
پروگرام کے میزبان جناب اطہر مخدوم صاحب نے کمیونٹی کی شخصیات، حاضرین مجلس اور سفارت خانہ سے تشریف لائے مہمانان گرامی کا فردا فردا شکریہ ادا کیا۔
تمام حاضرین محفل کی کھانے سے تواضع کی گئی۔
=====================================