استاد کے تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت -اسکول رجسٹریشن منسوخ

استاد کے تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت -اسکول رجسٹریشن منسوخ

====================

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے بیکن لائٹ گرائمر ہائی سکول پرائیویٹ اسکول میں تشدد کے باعث طالب کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے ، جس کے لئے 6رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے

۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کندھ کوٹ کے پرائیویٹ اسکول میں تشدد کے باعث طالب کے جاں بحق ہونے پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن لاڑکانہ کو انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔
https://e.jang.com.pk/detail/254016%22
========================
سدھو موسے والا قتل کا ملزم پولیس حراست سے فرار

بھارتی ریپ اسٹار سدھو موسے والا قتل کیس کا پہلا ملزم گرفتار

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم دیپک ٹینو پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کا ملزم دیپک ٹینو پولیس کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی حراست سے فرار ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل سے تحقیقات کےلیے جائے وقوعہ پر لے جایا جارہا تھا، جب وہ گاڑی سے بھاگ کر فرار ہوا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزم ہفتے کی شب مانسا سے اپنی گرل فرینڈ کی مدد سے پولیس حراست سے فرار ہوا۔ در اصل ٹینو نے سی آئی اے کے انچارج پریت پال سنگھ بریجا سے دوستی کرلی تھی۔ پریت پال ہی ملزم پر نظر رکھنے کا ذمہ دار تھا تاہم ملزم نے اسے بے وقوف بنایا اور فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

بھارتی میڈیا نے واقعے کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ دیپک کو ہفتہ کی شب جُھنیر کے ایک گیسٹ ہاؤس لایا گیا تھا، بتایا جارہا ہے کہ پریت پال سنگھ شروع سے ہی ٹینو کی طرف نرمی برتے ہوئے تھے اور تحقیقات میں پتا چلا کہ انہوں نے ملزم کو فون بھی فراہم کیا تھا۔

دیپک ٹینو کے فرار ہونے کے بعد سی آئی اے افسر پریت پال کو برطرف کردیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں اب تک 30 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق بشنوئی گروپ سے ہے جب کہ24 افراد کو قتل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

آنجہانی گلوکار کو مئی میں اپنے گھر کے قریب بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
===========================

منی لانڈرنگ کیس،حریم شاہ کوعدالت نے بڑا ریلیف دے دیا
7 روز کیلئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور

ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں گرفتاری سے بچنے کے لیے کیلئے وطن واپسی پر عدالت پہنچ گئیں۔

پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی عدالت میں دائر درخواست پر7 روز کیلئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے حریم شاہ کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی۔ عدالت کی جانب سے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہیں اور ایف آئی اے کو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا تھا، ویڈیو میں حریم شاہ بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں،مذاق میں بنائی گئی اس ویڈیو پر حریم شاہ معافی مانگ چکی ہیں۔

مبینہ منی لانڈرنگ کیس

ایف آئی اے نے جنوری 2022 میں بینکوں کو فضا حسین عرف حريم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھاتھا، ٹک ٹاکرکے لاہوراورکراچی میں 2 اکاؤنٹس ہیں۔

اس خط کی وجہ حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیاپراپ لوڈ کی جانے والی وہ ویڈیوبنی تھی جس میں وہ بھاری غیرملکی کرنسی دکھاتے ہوئے دعویٰ کررہی ہیں کہ یہ رقم وہ پاکستان سے لندن لے کرگئیں۔ حریم شاہ کاکہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کرآرام سے لندن پہنچ گئی لیکن کسی نے روکا نہیں، پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو۔

ويڈيو وائرل ہونے پرايف آئی اے نےحريم شاہ کےخلاف تحقيقات کا آغاز کرتے ہوئے اکاؤنٹس منجمد کرنےکے لیےخط لکھا تھا، جس پرلندن میں موجود ٹک ٹاکرکاکہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی اوراپنی غلطی بھی تسلیم کرتی ہوں، نہ جانے ایف آئی اے کو مجھ سے کیا ذاتی خلش ہے، انہیں کیا حق ہے کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کودے، اگرمیرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں توثبوت بھی دینا ہوں گے، میں پاکستان جا کرہرادارے کے ساتھ تعاون کے لیےتیارہوں۔
https://www.samaa.tv/news/40008499/hareem-shah-gets-relief-in-money-laundering-case
=============================