سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے ملازمین کو آگاہ کیا ہے کہ اخراجات کم کرنے کی غرض سے نئی بھرتیوں کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے ملازمین کو آگاہ کیا ہے کہ اخراجات کم کرنے کی غرض سے نئی بھرتیوں کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔
میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اخراجات دس فیصد تک کم کرنے کے لیے ہفتہ وار میٹنگ کے دوران اپنا پلان شیئر کیا۔
میٹا نے اس حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے مارک زکربرگ کے جولائی میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیا ہے جب پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے آمدنی اور منافع میں کمی رپورٹ کی تھی

امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے ایپ سٹور سے روس کے مقبول سوشل میڈیا نیٹ ورک وی کونٹاکٹے (وی کے) کو ہٹا دیا ہے۔
خبر کے مطابق بدھ کو ایپل نے جاری بیان میں کہا تھا کہ روسی سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ایپ سٹور سے ہٹانے کی وجہ روسی شخصیات اور اداروں پر برطانیہ کی جانب سے لگنے والی پابندیاں ہیں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئے آئی فون کی طلب میں کمی کے بعد پروڈکشن میں اضافے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔
کاروباری خبروں پر نظر رکھنے والے نیٹ ورک نے کہا ہے کہ ایپل نے اپنے سپلائرز کو آئی فون 14 کے 60 لاکھ اضافی سیٹ تیار کرنے سے روک دیا ہے۔
اس تمام معاملے سے واقف افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں ایپل آئی فون 14 کے نو کروڑ سیٹ تیار کرے گا، جس کی ابتدائی طور پر کمپنی نے پیش گوئی کی تھی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نیا آئی فون 14 انڈیا میں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کے مطابق ایپل نے اپنی مصنوعات کی پروڈکشن کے لیے چین پر انحصار کم کرنے کے بعد انڈیا میں نئے آئی فون کی تیاری کا کہا ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں ایپل نے نیا آئی فون 14 لانچ کیا ہے جس میں حفاظتی فیچرز متعارف کرنے پر زیادہ زور دیا گیا۔