اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیہ کے 104 ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں انتظامیہ کمیٹی جامعہ درگاہ عالیہ چشتیہ جامع مسجد نور محمد جیلانی (جیلانی برادرز) کی جانب سے فکر رضا کانفرنس کا انعقاد

میرپورخاص== تحسین احمد خان === اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیہ کے 104 ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں انتظامیہ کمیٹی جامعہ درگاہ عالیہ چشتیہ جامع مسجد نور محمد جیلانی (جیلانی برادرز) کی جانب سے فکر رضا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سے تشریف لائے دارالعلوم نعیمیہ کے معروف عالم دین حضرت علامہ مفتی عبداللہ نعیمی، مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی، پروفیسر عبدالرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام احمد رضا بریلوی جید عالم و فاضل اور مفسر قرآن تھے انھوں نے جو قرآن مجید کی تفسیر کی ان پر تمام علماء کرام متفق ہیں ان کی دین اسلام کیلئے گراں قدر خدمات ہیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم المرتبت مفسر، جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے آپ کی نابغ? روزگار شخصیت نے تنہا وہ کام انجام دیئے جو ایک انجمن اور تحریک انجام نہیں دے سکتی آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی نشر واشاعت اور دفاع اہل سنت کے لئے وقف کردی تھی امام احمد رضا خان بریلوی نامور محدث، فقیہہ اور عالم با عمل تھے قدرت نے انہیں دوسری علمی و روحانی صفات کے ساتھ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دولت بے بہا سے بھی نواز رکھا تھا یہی عشق رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طبع موزوں کی بدولت صفت و ثنائے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نغمات میں ڈھلتا رہا آپ تمام اصناف سخن پر یک گونہ مہارت رکھتے تھے نعت کہتے ہوئے علوم شریعت میں اپنی دسترس کی وجہ سے جوش عشق و عقیدت کے باوجود بھی کمال کی احتیاط برتی آپ نے قرآن حکیم کو نعت گوئی کا منبع نہ صرف قرار دیا بلکہ اپنی شاعری میں اس کا عملی اظہار بھی کیا یہی وجہ ہے کہ ان کے سالانہ عرس کے موقع پر پر نور محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے کانفرنس میں پیر وجاھت حسین چشتی، میرپورخاص پریس کلب کے نائب صدر اظہر جیلانی، مفتی غلام یاسین، مولانا عثمان سمیت علمائے کرام اور عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے مہمانان کو اجرک اور پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے کانفرنس کے اختتام پر صلاۃ سلام کے بعد لنگر غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا٭٭
=========================