حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرلی ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف انجام دیا ہے۔

حارث رؤف نے کیریئر کے 41ویں میچ میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی ہیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف 50 وکٹوں تک پہنچنے والے مشترکہ طور پر چوتھے تیز ترین پاکستانی ہیں، اس سے قبل عمر گل نے 36، سعید اجمل نے 37، حسن علی نے 38 میچز میں پچاس وکٹیں مکمل کیں۔

ان کے ساتھ ساتھ محمد عامر اور شاداب خان نے بھی 41، 41 میچز میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

ان کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔