انفرادی طور پر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، بابر اعظم

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم شروع میں حاوی ہوئے لیکن راجاپکسے کی بیٹنگ نے فرق ڈالا۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری شروعات اچھی تھی، فنش اچھا نہیں کرسکے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مڈل آرڈرز میں بیٹرز اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے، جبکہ ہماری فیلڈنگ بھی اچھی نہیں رہی۔