برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے ’’کہ وہ اپنی آنجہانی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برطانیہ اور دولت مشترکہ کی طویل عرصے کے لیے خدمات کا عزم کرتے ہیں۔‘‘ شاہ چارلس سوم نے ٹیلی ویژن پر اپنے ایک جذباتی خطاب کے دوران اپنے بیٹے ولیم کو اپنا جانشین مقرر اور نیا پرنس آف ویلز نامزد کیا۔

برطانیہ :

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد یہ ان کا یہ پہلا خطاب تھا۔ نئے برطانوی بادشاہ نے مزید کہا: ‘میں اس موقع پر اپنے اجنبی ہو جانے والے چھوٹے بیٹے اور اس کی اہلیہ میگھن کے لیے محبت کے جذبات رکھتا ہوں۔’ شاہ چارلس نے مزید کہا کہ ‘اب جبکہ کامیلا ملکہ کی بہن بن گئی ہیں تو ہیری میری محبوب بیوی اور ملکہ کامیلا کی بھری محبت پر اعتماد کر سکتا ہے

عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ‘وہ عوام کے اس بے پایاں دکھ میں شریک ہیں، جو ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کی وجہ سے ہوا ہے۔’ واضح رہے شاہ چارلس کی والدہ اور ملکہ برطانیہ نے 96 سال کی عمر تک پہنچ کر 70 برس تک تاج برطانیہ اپنے سر پر سجائے رکھا۔ ‘اس موقع پر میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کے لیے تاحیات خدمت کی تجدید کروں گا۔

شاہ چارلس سوم نے کہا ‘اس دکھ کے موقع پر آئیے ہم ملکہ کی روشن مثالوں سے سبق حاصل کریں۔’ میں اپنے خاندان کی طرف سے آپ سب کی تعزیت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میرے خاندان کے افراد اس سے بھی زیادہ تعزیت پر آپ کا کہیں زیادہ شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جتنا کہ میں اظہار کر سکا ہوں