سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،ہندوملازمین کو مقدس مقامات جانے کیلئے قرعہ اندازی


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے زیر اہتمام مسیحی برادری اور ہندوملازمین کو مقدس مقامات کی زیارتوں پر جانے کے لئے قرعہ اندازی کی گئی منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی زیر صدارت اجلاس میں قرعہ اندازی کی گئی


اس موقع پر میونسپل ورکرز ٹریڈالائنس کے صدر ذوالفقار شاہ،کراچی میونسپل ورکرز الائنس کے صدرمیراکرم بلوچ، اور دیگر بھی موجود تھے ، قرعہ اندازی میں ڈسٹرکٹ وائز اور زون وائز قرعہ اندازی میں 40 ملازمین کے قرعہ نکالے گئے۔
==================================