وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کراچی ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات (UAE) کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لے کر آنے والے سی ون طیارے کو وصول کیا۔

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کراچی ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات (UAE) کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لے کر آنے والے سی ون طیارے کو وصول کیا۔

اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل، قونصلیٹ کے اعلٰی افسران، پی ڈی ایم اے کے اعلٰی افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے یو اے ای کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان میں خوراک، ادویات اور خیمیں شامل ہیں۔

کراچی میں اماراتی کونسل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پوری اماراتی قوم اس مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔