ٹیلر سوئفٹ نے بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈ جیت لیا

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایم ٹی وی کے سالانہ ایوارڈز میں بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈ جیت لیا۔

انہیں یہ ایوارڈ 2012ء میں گائے گئے اپنے گیت ‘All too well’ کا دس منٹ کا نیا ورژن بنانے پر دیا گیا۔
ٹیلر سوئفٹ کو اس کیٹگری میں ملنے والا یہ 14واں ایوارڈ ہے، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی نئی البم 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ البم ’مڈنائٹس‘ میری زندگی کی ان 13 جاگتی راتوں کی کہانی ہے جو میری پوری زندگی پر اثرانداز ہیں۔