کرکٹر ساجد خان انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلیں گے

پاکستان کے کرکٹر ساجد خان انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق آف اسپنر ساجد خان کا سمر سیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔

ساجد خان کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے 29 اگست کو انگلینڈ جائیں گے، ان کا 4 میچز کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسپنر ساجد خان پاکستان کی طرف سے 7 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔