اردن کی شہزادی سارہ زید کی کراچی آمد، وفاقی وزیر شازیہ مری نے استقبال کیا

کراچی (21 اگست ): اردن کی شہزادی سارہ زید آج پاکستان کے دورے کیلئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرپہنچی جہاں پر انکا وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ،ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے والہانہ

استقبال کیا۔اردن کی شہزادی سارہ زید وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ضلع بدین میں بے نظیر نشومہ پروگرام کے مرکز کا دورہ کریں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہزادی سارہ زید زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی


صحت اور غذائیت پر کام کرتی ہیں اور وہ عالمی خوراک پروگرام کے ساتھ مل کر خواتین، بچیوں، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کی مخصوص ضروریات، کمزوریوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔

================================