فوج کیخلاف منفی مہم چلانے والا کون


فوج کیخلاف منفی مہم چلانے والا کون

فوج کیخلاف منفی مہم چلانے والا کون ملزم سامنے آگیا، اعترافی بیان میں کیا کہا

سوشل میڈیا، فوج کیخلاف مہم چلانے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، PTI اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار کا اعترافی بیان

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سوشل میڈیا پر فوجی جوانوں کے خلاف منفی مہم چلانے والے پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ محمد منیب کیانی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف مہم چلانے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں،مختلف پیجز سے انفارمیشن لے کر میں نے جو ٹوئٹ جنریٹ کیا اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے اس کی تصدیق بھی بالکل نہیں کی تھی، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی، جو کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ اور ان سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہوئی، ملزم کے والد فرحت نعیم کیانی نے کہا کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی، آئندہ یہ کام نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام فرحت نعیم کیانی ہے۔ میں دو سال کیلئے پی ٹی آئی (آئی ایس ایف) انصاف یونین فیڈریشن کا سینئر ڈپٹی کنوینر رہا ہوں اور کل میں نے دو ٹوئٹس کئے جس میں ایک ٹوئٹ میں نے خود جنریٹ کیا تھا اور دوسرا میں نے کاپی پیسٹ کیا تھا


بالکل اسی طرح میں نے پورا کاپی کرکے اس کو پیسٹ کردیا تھا شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ غلطی کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوئی اور کچھ لوگوں سے متاثر ہوکر ہوئی جن میں جہاں سے میں نے انفارمیشن لی وہ ایک سولجر اسپیک کا پیچ تھا ایک ازمہ خان پی ٹی آئی سے تھا اور ایک سبینہ کیانی پیچ تھا اور ایک عمران ریاض خان پیچ تھا جس سے میں نے یہ ساری انفارمیشن لے کر جو ٹوئٹ میں نے جنریٹ کیا اور وہ میری بہت بڑی غلطی تھی اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے اس کی تصدیق بھی بالکل نہیں کی تھی۔ ملزم منیب کیانی کے والد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں فرحت نعیم کیانی جو محمد منیب کیانی کا والد ہوں میرے بیٹے نے کل ایک ٹوئٹ کیا تھا جو کہ قابل اعتراض تھا اور اس کو میں عین وقت پر چیک نہیں کرسکا جس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں اور آج میں اس چیز کی گواہی دیتا ہوں کہ آئندہ یہ کام نہیں ہوگا اور ہم اس چیز سے دور رہیں گے اور میں اپنے بیٹے کی تمام ایکٹیویٹی پر نظر رکھوں گا ہم محب وطن لوگ ہیں اور پاکستان آرمی جیسے میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس کا خون ہماری رگوں میں ہے اور ہم اس کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں اور انشاء اللّٰہ کرتے رہیں گے ۔ لہٰذا یہ غلطی جو میرے بیٹے سے ہوئی ہے اس کو میں Own کرتا ہوں اور آئندہ کے لئے اس کو کہوں گا کہ کبھی بھی یہ ایسی غلطی نہ کرے اور میں خود اس چیز کا ذمہ دار ہوں اور میں اس چیز کا اقرار کررہا ہوں کہ آئندہ وہ اس قسم کی غلطی نہیں کرے گامیں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں ، پاک فوج زندہ باد ۔
============================

ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء اور فوج مخالف مہم چلانے کیخلاف مذمتی قراردادپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
07 اگست ، 2022

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء اور فوج مخالف مہم چلانے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔ رکن اسمبی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ لسبیلہ میں فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے سے فوج کے افسران شہید ہوئے،کچھ شرپسند عناصر مشکل کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کی بجائے ان کی دل آزاری کررہے ہیں ، فوج کے شہداء کے خلاف مہم سے پوری قوم میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء اور فوج مخالف مہم چلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اورفوج مخالف مہم میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔
=================================
ہیلی کاپٹر حادثہ، شہداء کیخلاف مہم شرمناک ہے، مریم نواز
06 اگست ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہداء کے خلاف اس قسم کی کمپین شرمناک ہے۔سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر کریش کے حوالے سے پراپیگنڈا سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اس کے ذمہ دار صرف پی ٹی آئی ٹرولز نہیں، وہ فتنہ ہے جو بیرونی ایجنٹ بن کر ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ن لیگی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے خلاف اس قسم کی کمپین شرمناک ہے، اس کیمپین سے نا صرف شہدا کی فیملیز کا دل کٹ کر رہ گیا بلکہ پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

==========================================
صدر علوی کی ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کے اہلخانہ سے ٹیلیفون پر تعزیت
07 اگست ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)صدر عارف علوی نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے شہداء کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے اور تا قیامت رہے گا۔جمعہ کو اپنے ٹویٹس میں صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے بیٹے کیپٹن احمد علی سے بات کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے میجر جنرل امجد حنیف شہید کے بھائی میجر اسد کو بھی فون کیا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے بریگیڈیئر خالد شہید کے جواں سال بیٹے سعد سے بات کی اور ان سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہادر بیٹوں پر فخر کرتے ہیں۔صدر مملکت نے میجر سعید کے بھائی امیر علی سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ انہوں نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے، دریں اثنا صدر نے معاون پائلٹ میجر طلحہ منان شہید کے والد سے بھی بات کی، انہوں نے شہید اور ان کے اہل خانہ کیلئے دعا کی اور کہا کہ مسلح افواج کا ادارہ شہدا کے خاندانوں کی اچھی دیکھ بھال کرتا ہے۔ صدر نے نائیک مدثر فیاض شہید کے خاندان سے بھی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان نے شہادت پر فخر ظاہر کیا ہے، قربانی کا یہ جذبہ پاکستان میں منفرد خصوصیت ہے اور اسی جذبے نے ہمیں محفوظ رکھا ہے ۔

======================================
عمران خان کا لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائش پر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

==========================================
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہئے، میجر جنرل بابر افتخار
06 اگست ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(ٹی وی رپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا شروع ہوجاتا ہے، یہ نہیں ہونا چاہئے، پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، کشمیر کےمسئلہ کا حل ہونا چاہئے، ہرسطح پر کوششیں جاری رکھیں گے، یکم اگست کو ہیلی کاپٹر کا افسوسناک حادثہ ہوا، ایمن الظواہری واقعے پر وزارت خارجہ نے بہت واضح بیان جاری کردیا ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو، وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعد کسی بیان کا تُک نہیں بنتا،ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ غلط حلف نامہ دینے پر الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کرے،وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تجزیہ کاروں منیب فاروق اور حبیب اکرم نے بھی اظہار خیال کیا۔پروگرام کی تفصیلات کے مطابق مبشر ہاشمی: گزشتہ دنوں پہلے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ ہوا، اس میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افسران شہیدہوئے، آپ نے کہا تھا کہ اس حادثے سے متعلق مزید شیئر کریں گے، آپ کے پاس ایسی معلومات ہیں جو قوم سے شیئر کی جاسکیں؟ میجر جنرل بابر افتخار: یہ بہت unfortunate incident تھا، یکم اگست کو کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید ، ان کے ساتھ میجر جنرل امجد اور بریگیڈیئر خالد جو ان کے کمانڈر انجینئرز تھے 12کور کے، ان سب کے ساتھ اور ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹس اور ایک کریو چیف، ان کے ساتھ جو فلڈ ریلیف کی کوشش تھی اس کو سپروائز کررہے تھے، جس علاقے میں یہ تھے یہاں پر بہت زیادہ تعداد میں پانی تھا اور بہت زیادہ لوگوں کو امداد کی ضرورت تھی، اس لیے کور کمانڈر صاحب وہاں خود گئے اور خود اسے سپروائز کررہے تھے، اسی دوران ایک unforeseen weather develop ہوا، جب وہ ایریا دیکھ کر سپرویژن کے واپس جارہے تھے اور حب ڈیم کے پاس تھے تو وہاں پر mountaines drain ہے وہاں پر اچانک unforeseen seather develop ہوا جس کی وجہ سے یہ unfortunate incident ہوا، اس mountanies train میں ہیلی کاپٹر کا کریش ہوا، اس حوالے سے جتنی بھی تحقیقات ہوئی اس کی تفصیلات ہماے پاس آچکی ہیں، and these are the details of the incident ۔ مبشر ہاشمی: اس حادثے کے بعد افواج پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی کمپین چلائی گئی جس کے حوالے سے کچھ دیر پہلے آپ کا بیان بھی سامنے آیا تھا، اس منفی پروپیگنڈے کے پیچھے کیا عوامل تھے اور کون لوگ ملوث تھے؟ میجر جنرل بابر افتخار: ہم نے تھوڑ ی دیر پہلے ایک پریس ریلیز جاری کیا، اسے دینے کی وجہ بھی آپ کو explain کردیتا ہوں، یکم اگست کے بعد جب یہ unfortunate incident ہوا، تمام ادارے کرب کی کیفیت سے گزر رہے تھے شہداء کی فیملیز اور سب، ہم نے ان کی مکمل احترام کے ساتھ تدفین کی، کل شام شہداء کیلئے دعا بھی ہوئی، اس ساری چیز سے گزرتے ہوئے تین چار دن لگے، آج ہم نے یہ بیان اس لئے دیا ہے، اس بیا ن کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ واقعہ ہوا تو اس کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر بہت ہی غلط قسم کا پراپیگنڈا اور لوگوں نے بہت insensitive قسم کے comments دینا شروع کردیئے، وہ segment تھا جنہوں نے یہ کیا اور which was very hurtfull اور شہداء کی فیملیز اور in situation itself اور پوری قوم ایک بہت کربناک کیفیت سے گزر رہی تھی، اس دوران اس طرح کی قیاس آرائیاں کرنا، اس طرح سے اپنے ذاتی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے اس قسم کے comments سوشل میڈیا پر دینا بہت ہی insensitive تھا، جس کی وجہ سے پورے ادارے میں ہمارے رینک اینڈ فائل میں خاص طور پر شہداء کے لواحقین کو بہت تکلیف پہنچی، یہ بتانا اس لئے ضروری تھا کہ پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، جس طرح پوری قوم کی سپورٹ ہمیں اس دوران ملی، ہمارے شہداء کی فیملیز کو ملی، اس کیلئے پوری قوم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔
===================================================