کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی


حکومت نے ایف آئی اے کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر سمیت تمام ادارے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کریں گے، تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کو فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر کیا گیا ہے، حکومت پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 اورایکٹ2017 کے تحت کارروائی کی پابند ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں دی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔


دنیا نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ کیس میں ملوث باقی تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بات ہوئی، وزیر قانون نے آئینی و قانونی پہلوؤں پر کابینہ کو مفصل بریفنگ دی، فارن فنڈنگ کیس کا8 سال بعد تفصیلی فیصلہ آیا ہے، آٹھ سالوں کے دوران پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے تمام ریکارڈ فراہم کیا۔
ان 8 سالوں میں تحریک انصاف نے51 بار التوا مانگا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی پی او2002 اور الیکشن ایکٹ2017 کے مطابق آیا، تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہو چکی ہے، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارتِ قانون ڈکلیریشن پیش کرے گی، پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ڈکلیئر نہیں کئے، یہ اکاؤنٹس عمران خان سمیت سینئرقیادت کے نام پر کھلے، سیکریٹریٹ ملازمین کے ناموں پر پیسے ان اکاؤنٹس میں آتے رہے، حکومت پی ٹی آئی کیخلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ2017 کے تحت کارروائی کرنے کی پابند ہے۔
اگر آج پی ٹی آئی کی حکومت بھی ہوتی تو وہ بھی آئین قانون کے تحت کاروائی کرتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر سمیت تمام ادارے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کریں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کو فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے میڈیا بریفنگ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے این ڈی ایم اے او رپی ڈی ایم اے کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا، ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہدا بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے آج بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے، کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارروائیوں کو سراہا گیا، وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کررہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے سروے کیلئے مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں 75ویں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کیلئے وزارت داخلہ سے سمری منگوائی گئی، دو تہائی سزا مکمل کر لینے والے عورتوں، بچوں اور بزرگوں کی سزاؤں میں کمی کی تجاویز مانگی گئیں۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-08-04/news-3228658.html
=============================================

عارف نقوی نے لندن میں گرفتاری کے وقت عمران خان کا فون نمبر دیا، بطور ریفرنس نام بھی لکھوایا، سعید غنی

راچی: سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جو تھا وہ بھی چھن رہا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں دستخط شدہ دستاویزات جمع کرائیں لیکن کہتے ہیں ڈکلیئریشن جمع کرایا گیا اس کا مجھے پتہ نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرسعید غنی نے 5 اگست کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غیر ملکیوں اور کمپنیوں سے بھی فنڈز لیے ہیں، عارف نقوی کو جب لندن میں پکڑا گیا توعمران خان کا نام بطورریفرنس لکھوایا گیا، عارف نقوی نے لندن میں گرفتاری کے وقت عمران خان کا ٹیلیفون نمبردیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس 8 سال تک چلا، پی ٹی آئی پر 351 کمپنیوں سے فنڈز لینے کا جرم ثابت ہو گیا، فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن نے 2013 تک کے اکاؤنٹس کا فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا۔


سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سابق چیئرمین نیب کو ویڈیوزکے ذریعے جکڑے رکھا، سابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئےترمیم کی گئی، سابق چیئرمین نیب کو قانون میں ترمیم کر کے تاحیات چیئرمین نیب بنا دیا۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، بھارت نے 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر موجود قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
https://www.humnews.pk/latest/401808/
===========================================