مشہور سماجی راہنما عابد ھاشمی کی سالگرہ

ھماری زندگیوں میں ھر کام اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ھوتے ھیں بندہ کچھ اور سوچتا ھے مگر ھوتا وھی ھے جو اللہ چاھتا ھے اور یہی حقیقت ھے اور یہی ھمارا ایمان ھے آج ایک واقعہ نے اس حقیقت کو پھر آشکار کر دیا کہ ھوتا وھی ھے جو اللہ چاھتا ھے آج ھمارے گروپ اور دلوں کی جان اور دلفریب شخصیت عابد ھاشمی کی سالگرہ تھی صبح سے سوشل میڈیا پر عابد ھاشمی کی سالگرہ کے چرچے تھے اس کے چاھنے والے اپنے اپنے انداز سے خوبصورت معصوم دل نیک سیرت دوست کو نیک خواہشات کے پیغامات دینے میں مصروف تھے عابد کے دفتر کے دوستوں نے عابد ھاشمی کی سالگرہ بڑے جوش سے منائی اور کیک کاٹا گیا اور عابد کی خوشی میں شریک ھوئے اب ھم بات کرتے ہیں اس گلدستے کی جس میں محبت کرنے والے دوست شامل ھیں جو ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کی خوشیوں، مسرتوں اور دکھ سکھ میں شامل ھوں یہی دوستی کی معراج ھوتی ھے جہاں چار دوستوں اکھٹے ہوتے ہیں وھاں پیار محبت چاھت کے ساتھ کبھی کبھار منہ ماری بھی لازمی ھے
بات ھو رھی ھے استاد محترم گروپ کی جس کے چیرمین ملک فاروق اعوان ھیں یہ خوبصورت گروپ ھر وقت کسی نہ کسی لمحے کی منتظر رہتا ھے جب سارے دوستوں اکھٹے ھوں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ھوں یہی زندگی ھے
عابد ھاشمی کی سالگرہ کو بھی حسب روایت منانے کے لیے صبح سے رابطے چل رھے تھے کہ رات آٹھ بجے پورے گروپ ممبران کیک لے عابد کے گھر جائیں گئے
آج شام سات بجے غیر متوقع طور پر اچانک بغیر اطلاع عابد اپنے مرشد کی رھائش گاہ ٹی اینڈ ٹی پہنچ جاتا ھے کہ وہ مرشد اور چیرمین کو ملنے آیا ھے اس غیر متوقع آمد پر حیرانگی ھوتی ھے چیرمین کو بھی بلایا جاتا ھے کہ عابد صاحب تشریف لائے ھیں مرشد فوری فیصلہ کرتے ہیں کہ عابد کی سالگرہ آج ادھر ھی منائی جائے گئی
چیرمین سے درخواست کی جاتی ھے کہ جناب آپ بازار جارھے ھیں وھاں سے ایک زبردست سالگرہ کیک بھی لیتے ہیں اتنے میں عائشہ بٹ دی گریٹ کا فون آتا ھے کہ سر کیا پروگرام ھے عابد کے گھر جانا ھے سالگرہ منانے اور اس کو نہیں بتانا تو مرشد کہتا ھے کہ بٹ جی جس کے گھر آپ نے جانا ھے وہ تو ٹی اینڈ ٹی میرے گھر میں تشریف فرما ھے اور آپ چپکے سے سب لوگ تشریف لے آئیں تو جناب اچانک نہایت خفیہ انداز سے فوری طور پر عابد کی سالگرہ شان و شوکت سے منانے کا سلسلہ شروع ھو گیا
پروفیسر عصمت اللہ چیمہ کو بھی فون کرکے بلایا گیا چاچو افضال بھٹہ ،بیگم شہزاد بھٹہ اور ڈاکٹر رحمہ بھٹہ نے ہنگامی طور پر کھانے پینے کے انتظامات شروع کر دیئے بڑے بھائی ڈاکٹر عامر بھٹہ اور پروفیسر حامد بٹ بھی تشریف لے آئے
اور اب انتظار ھورھا تھا گروپ کے باقی ممبران عائشہ بٹ، سجاد بٹ جمیشد علی، شیخ زهیر ظہیر کی آمد کا جن کے بارے عابد ھاشمی کو کوئی پتہ نہیں تھا کہ وہ بھی سالگرہ میں شریک ہونے کے لئے آرھے ھیں ان کی اچانک آمد پر عابد کو کافی حیرانگی ھوئی
یوں عابد ھاشمی کی سالگرہ بڑے دھوم دھام سے منائی گئی
اللہ تعالیٰ ھم سب دوستوں کو سلامت رکھے اور عابد ھاشمی کو ہمیشہ خوشیوں سے نوازے آمین ثم آمین