سی آئی اے پولیس کی اہم کاروائی

سی آئی اے پولیس کی اہم کاروائی، مورخہ 23 اپریل 2013 کو حیدرآباد کی حدود کینٹ سے چوری ہونے والی مھران کار ماڈل 2010 برآمد کرلی گئی ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 اپریل 2013 کو بنام منظور حسین شاہ پروجیکٹ مینیجر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی گورنمنٹ نمبر پلیٹ کی مھران کار حیدرآباد کی حدود کینٹ سے چوری ہوگئی تھی انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ ٹیم ایس آئی شاھنواز وسان نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیٹ لائف سے ملزم بنام عزیز اللّه ولد کنگھار راھموں ضلع مٹھی تھرپارکر کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 81/2022 زیر دفعہ 411,171,170 ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا