پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سندھ حکومت کے نمائندوں اور دیگر پی پی پی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر بی بی فریال تالپور بھی ہمراہ

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کے نمائندوں نے بارشوں کے بعد کی صورت حال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

کراچی: تاریخی بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے نمائندوں اور پی پی پی رہنماؤں کا عوام کے درمیان رہ کر مسائل کے حل کی کوشش قابل ستائش ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: وفاقی حکومت قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ملک بھر کے عوام کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی عام آدمی کی جماعت ہے، مصیبت میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن ودیگر تنظیمی عہدیداران موجود

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین نجمی عالم ودیگر پارٹی رہنما بھی موجود