پیپلزپارٹی کے مسلسل پندرہ سالہ اقتدار میں وزیراعلی سندھ پر اب ہونے والے انکشافات ۔۔۔۔۔۔ شکر ہے انہیں پتہ چل گیا ۔

حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منچھر جھیل اور دراوٹ ٹیم کا فضائی معائنہ کیا اور مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں سے ملاقات بھی کی فضائی معائنہ کے دوران انھوں نے خود اپنے موبائل فون سے بارش اور سیلابی پانی کی تباہ کاریوں کی فوٹیج بنائی اور مختلف علاقوں میں پہنچ کر مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں کے بارے میں سرکاری حکام سے بریفنگ لی ان مواقع پر پیپلزپارٹی کے سیاسی رہنما اور مقامی عہدیدار بھی موجود تھے ۔بعض مقامات پر وزیراعلی نے متاثرین میں راشن اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا ۔
اس دورے کے بعد جو اہم باتیں سامنے آئی ہیں ان کے حوالے سے یہ کہا جا سکتا ہے


شکر ہے کہ وزیر اعلی کو سندھ میں پیپلزپارٹی کے اقتدار کے مسلسل پندرہویں سال میں اب یہ پتا چل گیا ہے کہ ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں کوئی برساتی نالہ ہی نہیں ہے اور اب انہوں نے میہڑ میں بڑے برساتی نالے کی تعمیر کا حکم دے دیا ہے اب تک اس علاقے سے برساتی پانی کو کول واہ پر سیم نالے کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ۔

وزیر اعلی کو ملک اسد سکندر ، گیان چند اور فیاض بٹ کی موجودگی میں یہ بات بھی پتہ چل گئی ہے کہ دراوٹ ڈیم کا کنال سسٹم کو آج تک فنکشنل ہی نہیں ہو سکا ، اب وزیراعلی نے کنال سسٹم کو فنکشنل بنانے کی ہدایات دے دی ہیں
اگر اتنی بارش نہ ہوتی گوٹھوں کے مکانات نہ گرتےلوگ نہ ڈوبتے پروزیراعلی مچھ جیل اور ٹیم کا دورہ نہ کرتے تو یہ سچائی اور حقیقت شاید آج بھی ان تک نہ پہنچتی ۔


وزیر اعلی کو بالآخر یہ بھی پتہ چل گیا کہ دادو کے علاقے جوہی کے دو نالے تو بند پڑے ہیں اب انہوں نے ان دونوں کو ٹھیک کرنے کے لئے اسکیم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے شکر ہے وزیراعلی کو یہ بھی پتہ چل گیا کہ خیرپور ناتھن شاہ کے تین نالے ہیں لیکن وہاں بھی صرف ایک نالہ کام کر رہا ہے

====================================

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نکا منچھر جھیل کا فضائی معائنہ

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے موبائل فون سے جھیل کی فوٹیج بہی بنائی

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ان کے مشیر فیاض بٹ بہی ہیں
=======================================
سیہون شریف:
وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کی منچھر جھیل پر مختصر میڈیا سے گفتگو۔

بارشوں کے بعد منچھر جھیل کا دورہ کرنے آیا ہوں۔

بارش کے بعد نقصانات کا معائنہ کیا ہے، عوام کی مدد کریں گے۔

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیئے تیار ہیں۔

بارش متاثرہ لوگوں کو امداد دیں گے۔

میں کاچھو جوہی جارہا ہوں، لوگوں کی مدد کریں گے۔

منچھر پر آبپاشی افسران سے بریفنگ لی ہے،

صدر مملکت آئینی ذمیداری کے پابند ہیں، ایسا سوال نہیں کہ وہ تعاون نہ کریں۔

ججز کے معاملے پر مسئلہ ہورہا ہے، سب سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں، اس پر سپریم کورٹ کو انصاف کرنا چاہیئے۔
=============================================
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سجاول خان آلکانی تعلقا جوئی کا دورا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈسے دادو، پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بریفنگ کے بعد 500 بارش متاثرین میں راشن تقسیم کیا

اس موقعے پر ایم این اے رفیق جمالی ، مشیر فیاض بٹ، ایم پی اے شجیلا لغاری اور دیگر منتخب نمائیندے موجود

وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی ان کے مسائل سنے

راشن میں ٹینٹ، مچھر دانی، کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں
====================================================

دراوٹ ڈیم

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا دراوٹ ڈیم کا دورہ:

وزیراعلیٰ کا استقبال ملک اسد سکندر، صوبائی وزیر گیان چند نے کیا

وزیر اعلیٰ سندھ کو دراوٹ ڈیم کے حوالے سے بریفنگ:

دراوٹ ڈیم کو بارشوں کے سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے:

دراوٹ ڈیم سے 25000 ایکڑ زمین آباد ہوگی:

دراوٹ ڈیم سے لوگوں کو پینے کا پانی بھی مہیا ہوتا ہے:

دراوٹ ڈیم کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو روزگار ملا ہے:

ڈیم سے مچھلی کی افزائش بھی ہورہی ہے:

دراوٹ ڈیم کی لمبائی 306 میٹر اور اونچائی 46 میٹر ہے:

دراوٹ ڈیم میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 150 ایم سی ایم یا 121790 ایکڑ فٹ یے

امدادی کام

تعلقہ تھانو بولا خان کی یوسی دھماچل میں 14 دیہات اور یوسی ارباب خان میں 5 دیہاتیں بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں:

تقریباٌ 300 خاندان متاثر ہوئے:

تھانو بولا خان کی یوسی دھماچ کی 14 دیہات بارشوں سے متاثر ہوئیں:

یہ دیہات دراوت ڈیم کے قریب واقع ہیں, جس میں 200 خیمے اور 250 راشن بیگ تقسیم کی گئیں:

یوسی تھانو ارباب میں 100 خیمے بارش سے متاثرہ افراد کو دیئے گئے:

یوسی بجارا میں 120 خیمے اور 20 مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں:

یوسی جھنگر میں 50 خیمے دیئے گئے:

یوسی بوبک میں 40 خیمے اور 20 مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں:

کرم پور میں 10 خیمے دئیے گئے:

یوسی واہڑ میں 50 خیمے تقسیم کی گئیں:

یوسی سیہون کے مختلف دیہاتوں میں 149 خیمے دیئے گئے:

یوسی اراضی میں 8 خیمے اور 20 مچھر دانیاں دیئے گئے:

سیہون یوسی کے گائوں سبیل میں 21 خیمے دیئے گئے:

سیہون /وزیراعلیٰ سندھ/30جولائی 2022

ڈپٹی کمشنر
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ 21 جون سے 29 جولائی تک جامشورو کے 4 تحصیل میں شدید بارشیں ہوئیں؛؛

کوٹری میں 105 ملی میٹر ، منجھند میں 138 ملی میٹر ، سہیون میں 78 ملی میٹر اور تھانو بولا خان میں 109 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی؛

دادو ضلع کی 4 تحصیلوں میں بھی شدید بارشیں ہوئیں ؛

دادو میں 168 ملی میٹر ، جوہی 182 ملی میٹر ، خیرپور نتھن شاہ 67 ملی میٹر اور مہڑ میں 64 ملی میٹر بارش ہوئی؛

دادو ڈسٹرکٹ میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے؛

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ دادو ، جوہی ، مہڑ اور کے این کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے؛

پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے؛

کچھو کے علاقے میں روڈ نیٹ ورک بارشوں کے باعث متاثر ہوا ہے؛

کچی آبادی سے پانی کی فوری نکاسی مشینوں سے کی جائے؛ وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ 5 صوبائی سڑکیں اور 50 فارم سے مارکیٹ روڈ نئی گنج بارش کے باعث شدید متاثر ہوا؛

نئی گنج میں 24 فٹ تک پانی پہنچ گیا؛

نئی گنج کے علاقے میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 16 کشتیاں دی گئیں ہیں؛

دادو سٹی میں کل 16 ڈرینیج ڈسپوزل کے نالے ہیں؛

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مسام واٹر ڈسپوزل کو 100 کے وی جنریٹر دیا گیا ہے؛

دیگر نالوں کو ڈیزل جنریٹر کے ذریعے چلایا جارہا ہے؛

کے این شاہ میں 3 نالے ہیں جس میں 1 کام کررہا ہے؛

وزیراعلیٰ سندھ نے جوہی کے بند 2 نالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے اسکیم شروع کرنے کی ہدایت دی؛

مہڑ میں کوئی نالہ نہیں لیکن بارش کے پانی کوکول واہ اور سم نالہ کے ذریعے نکالا جاتا ہے؛

وزیراعلیٰ سندھ نے مہڑ ٹائون میں بڑے برساتی نالے بنانے کی ہدایت دی؛

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 45 امدادی کیمپس کا انتظام کیا گیا ہے؛

جہاں ضرورت پڑے کیمپ قائم کیا جائے؛

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے ایف پی بند کے ساتھ 4 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں 1421 مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے؛

محکمہ صحت نے 8 موبائل میڈیکل ڈسپینسریز کے ذریعے زیر آب دیہاتوں میں علاج کا انتظام کیا؛

دادو:
ویٹرنری ڈپارٹمنٹ نے 11 میڈیکل کیمپس قائم کر کے 6548 جانوروں کا علاج کیا؛

16 موٹر بوٹ،850 خیمے ، 300 راشن بیگ ، 850 مچھر دانیاں 850 جیری کین تقسیم کی گئیں؛

وزیراعلیٰ نے جانی نقصان کا معاوضہ دینے کی ھدایت

وزیراعلیٰ نے ڈیم کے کینال سسٹم کو فنکشنل کرنے کی ھدایت
==================================================
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھانو بولا خان میں ظاہر سرائی کے انتقال پر اُن کے خاندان سے تعزیت کی؛

ظاہر سرائی بارشوں میں سیلابی ریلے میں انتقال کر گئے تھے؛

اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ملک اسد سکندر ، صوبائی وزیر گیانچند ، ایڈوائزر فیاض بٹ بھی تھے؛
==================================