بھابھی طلائی زیورات، نقدی50000 روپے لینے گائوں کے رہائشی اظہر نذیر چیمہ کے گھر گئی تو ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ خاتون بھاگ کر باہر نکلی تو دروازہ پر کھڑے 2 ملزمان انور وڑائچ اور شانی میراثی نے ویڈیو بنانی شروع کر دی اور……..


تھانہ احمد نگر کے علاقہ کھیوے والی کے رہائشی ارشد محمود کی بھابھی (ش) اظہر طلائی زیورات، نقدی50000 روپے لینے گائوں کے رہائشی اظہر نذیر چیمہ کے گھر گئی تو ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ خاتون بھاگ کر باہر نکلی تو دروازہ پر کھڑے 2 ملزمان انور وڑائچ اور شانی میراثی نے ویڈیو بنانی شروع کر دی اور کہا کہ ہمارے ساتھ بھی ناجائز مراسم قائم کرو۔ تھانہ صدر وزیر آباد کے علاقہ جنڈیالہ ڈھاب والہ میں پیش آیا۔ آصف کی جواں سالہ بیٹی (س) گھر سے باہر نکلی تو ملزم بلال اس کو ورغلا کر گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پولیس نے دونوں مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فیصل آباد میں لڑکے کو نشانہ بنا ڈالا۔


لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بچوں، خواتین سمیت 8 افراد سے زیادتی ہو گئی۔ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ملزم امین نے اپنے محلے دار 14 سالہ بچے (ع) کو نشانہ بنایا. پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم امین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے جوہر ٹاؤن میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیکر پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور اس کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ ملزم مدرسے میں بچوں کو پڑھاتا تھا۔ لالہ پا ک کالونی پتوکی کے رہائشی ناصر نے تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دی ہے کہ اس کی 35 سالہ بیوی (ص) گھر میں اکیلی موجود تھی کہ صادق نامی شخص اس کے گھر آیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔


آرائیاں کنگن پور کے رہائشی محمد ارشد نے بھی تھانہ کنگن پور میں درخواست دی ہے کہ اس کی 36 سالہ (ب) کھیتوں سے واپس گھر آرہی تھی کہ راستہ میں ملزم منشاء نے اسے بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا نواحی گائوں دفتو کے رہائشی قربان گجر نے پولیس تھانہ مصطفی آباد میں درخواست دی ہے کہ اس کی پانچ سالہ بیٹی (س) گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم حبیب گجر نے اسے قریبی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، فرار ہو گیا اور نظام پورہ چونیاں کے رہائشی غلام رسول نے تھانہ صدر چونیاں میں درخواست دی ہے کہ اس کی 17 سالہ بیٹی (ث) بی بی کو ملزم اکرم مسیح نے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور اس کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ احمد نگر کے علاقہ کھیوے والی کے رہائشی


ارشد محمود کی بھابھی (ش) اظہر طلائی زیورات، نقدی50000 روپے لینے گائوں کے رہائشی اظہر نذیر چیمہ کے گھر گئی تو ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ خاتون بھاگ کر باہر نکلی تو دروازہ پر کھڑے 2 ملزمان انور وڑائچ اور شانی میراثی نے ویڈیو بنانی شروع کر دی اور کہا کہ ہمارے ساتھ بھی ناجائز مراسم قائم کرو۔ تھانہ صدر وزیر آباد کے علاقہ جنڈیالہ ڈھاب والہ میں پیش آیا۔ آصف کی جواں سالہ بیٹی (س) گھر سے باہر نکلی تو ملزم بلال اس کو ورغلا کر گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پولیس نے دونوں مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فیصل آباد میں لڑکے کو نشانہ بنا ڈالا۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2022-07-26/page-6/detail-34
==================================================

دوست کی اہلیہ سے رومانوی تعلقات نہیں، ایلون مسک
26 جولائی ، 2022

واشنگٹن- ایلون مسک نے دوست کی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان رومانوی تعلقات نہیں جیسا کہ کہا جا رہا ہے۔ایلون مسک نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 برسوں میں دوست کی اہلیہ نکول شاناہن کو صرف 2 بار دیکھا ہے اور دونوں ملاقاتوں میں ہمارے آس پاس درجنوں لوگ تھے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک کے گوگل کے شریک بانی اور اپنے دیرینہ دوست سرگئی برن کی اہلیہ کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔امریکی اخبار وال نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے اپنے دوست سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کیساتھ قریبی تعلقات کا معلوم ہونے پر سرگئی برن نے رواں برس کے آغاز میں اپنی بیوی نکول شاناہن سے طلاق لینے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر دونوں دوستوں کے درمیان دوریاں حائل ہوگئیں اور سرگئی برن اپنے دوست ایلون مسک سے دیرینہ دوستی ختم کرنے پر مجبور ہوگئے۔سرگئی برن کے ساتھ دوستی کے خاتمے پر ایلون مسک نے کہا کہ یہ بھی سفید جھوٹ ہے، ہم دونوں اب بھی دوست ہیں اور کل رات ہی ایک پارٹی میں شریک تھے۔

=============================================

===========================================