پاکستانی اپنا پیسہ اور وقت کہاں خرچ کر رہے ہیں ؟ دلچسپ حقائق پر مبنی رپورٹ

پاکستانی اپنا پیسہ اور وقت کہاں خرچ کر رہے ہیں ؟ دلچسپ حقائق پر مبنی رپورٹ

پاکستان میں سیلولر صارفین کی تعداد 19کروڑ 45لاکھ سےبڑھ گئی
21 جولائی ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں3جی اور4جی صارفین کی تعدادجون 2022 کے آخر تک بڑھ کر 11کروڑ 57لاکھ 50ہزار ہو گئی ہے جبکہ سیلولر صارفین کی تعداد 19کروڑ 45لاکھ 80ہزار تک پہنچ گئی ہے،پی ٹی اے ذرائع کے مطابق 3 اور4جی صارفین کی تعدادمئی کے آخر میں 113اعشاریہ 89ملین تھی جو جون کے آخر تک بڑھ کر115اعشاریہ 75ملین تک پہنچ گئی اس طرح صرف ایک ماہ میں 1اعشاریہ 86ملین کا اضافہ ہوا، سیلولر

صارفین کی تعداد مئی 2022 کے آخر تک 193اعشاریہ 29ملین تھی جو جون کے آخر تک بڑھ کر 194 اعشاریہ 58ملین تک پہنچ گئی اس طرح ایک ماہ میں 1اعشاریہ 32ملین کا اضافہ ہوا ، سیلولر موبائل کیلئے ٹیلی ڈینسٹی جو مئی کے آخر تک 87اعشاریہ 8فیصد تھی وہ بڑھ کر جون کے آخر تک 88اعشاریہ 34فیصد ہو گئی، تھری جی صارفین کی تعداد میں فور جی پر منتقلی کے باعث کمی دیکھنے میں آئی ، جاز کے فور جی صارفین کی تعداد مئی کے آخر میں 37اعشاریہ 168ملین تھی وہ جون کے آخر تک بڑھ کر 38اعشاریہ 039تک پہنچ گئی ،زونگ فور جی صارفین کی تعداد جو مئی کے آخر تک 28اعشاریہ 317ملین تھی جون کے آخر تک بڑھ کر 28اعشاریہ 906ملین ہو گئی ، ٹیلی نار کے فور جی صارفین کی تعداد جو مئی کے آخر تک 21اعشاریہ 496 ملین تھی جون کے آخر تک بڑھ کر 21اعشاریہ 851ملین ہو گئی، یوفون کے فور جی صارفین کی تعداد مئی کے آخر تک 9اعشاریہ 052ملین کے مقابلے میں جون کے آخر تک بڑھکر 9اعشاریہ 419ملین ہو گئی ، پی ٹی اے کو مختلف ٹیلی کام آپریٹرز کیخلاف ٹیلی کام صارفین کی جانب سے 20191 شکایات موصول ہوئیں ، جون تک سی ایم اوز کیخلاف شکایات کی کل تعداد 19496 تھی 19215 کا ازالہ کیا گیا ،پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق جاز کیخلاف 7191، ٹیلی نار کیخلاف 6135، زونگ کیخلاف 4427 اور یوفون کیخلاف 1735 شکایات موصول ہوئیں، پی ٹی اے کو بنیادی ٹیلی فون کیخلاف 176 شکایات بھی موصول ہوئیں جن میں سے 160 کا ازالہ کر لیا گیا۔
https://e.jang.com.pk/detail/186948
================================

4؍ لاکھ بھارتی شہری شہریت چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے
21 جولائی ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
نئی دہلی—)4؍ لاکھ بھارتی شہری شہریت چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، تقریبا 1400؍ افراد اپنی بھارتی شہریت ترک کر کے چین چلے گئے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے پارلیمان کو بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران تقریبا تین لاکھ 92ہزار سے زائد بھارتی باشندے اپنی مقامی شہریت ترک کر کے بیرون ملک جا بسے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے زیادہ تر افراد نے امریکی شہریت حاصل کی، جو بھارتی تارکین وطن کا سب سے پسندیدہ ملک ہے۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے 2019سے 2021تک کا اپنا ڈیٹا پیش کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ برس مجموعی طور پر جن ایک لاکھ 63 ہزار لوگوں نے بھارتی شہریت ترک کی، ان میں سے 78ہزار امریکی شہری بن گئے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے اپنے بھارتی پاسپورٹ ترک کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سن 2019 میں ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی بھارتی شہریت ترک کی تھی۔
https://e.jang.com.pk/detail/186923
===================