شاداب کا عبداللّٰہ شفیق کے گانے پر دلچسپ تبصرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گال ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے عبداللّٰہ شفیق کے گانے کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاداب خان نے عبداللّٰہ شفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرا اور بیٹنگ کا رشتہ پرانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں عبداللّٰہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل ہے۔