بالی ووڈ میں شاہ رخ کے 30 سال مکمل، گوری خان کا پیار بھرا پیغام

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے 30 برس مکمل کرلیے، اس موقع پر ان کی اہلیہ گوری خان نے ایک پیار بھرے پیغام کے ساتھ انہیں مبارک باد دی ہے۔
گوری نے انسٹاگرام پر شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ہمارے لیے یہ سمجھنا بہت مشکل ہے کہ شاہ رخ ایک باپ، شوہر اور دوست ہونے کے علاوہ کیا کرسکتے ہیں اور کس طرح لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واحد بات جو ہم سمجھ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ شاہ رخ ہر گزرتے دن کے ساتھ سخت محنت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پہلی فلم ’’دیوانہ‘‘ آج سے 30 برس قبل 25 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔