بالی ووڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور نے اپنے شوہر اور اداکار سیف علی خان کے بیگز اُٹھائے تصویر شیئر کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
کرینہ کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سیف علی خان کی لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کی تصویر شیئر کی۔
تصویر میں، ہم سیف علی خان کو کندھے اور ہاتھ میں بیگ اٹھائے شوہر کے فرائض ادا کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
اداکار نیلے رنگ کی ٹی شرٹ میں جینز میں ملبوس نظر آئے، اس کے علاوہ سفید جوتے اور سن گلاسز بھی پہنے تھے۔
تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کیپشن میں لکھا کہ ’مسٹر خان! کیا یہ آپ ہیں؟‘
کرینہ کپور نے کیپشن میں قہقہے لگانے اور دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔