کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے ہائے رسک اضلاع میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔ پیر 27 جون سے شروع ہونے والی مہم میں 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے ہائے رسک اضلاع میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔

پیر 27 جون سے شروع ہونے والی مہم میں 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی 24 جون 2022

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ ملک میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے


بعد صوبے میں داخل ہونے والے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ بات انہونے جمع کے روز پولیو مہم کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، صوبائی کوآرڈینیٹر برائے ایمرجنسی آپریشن سینٹر فیاض عباسی، کراچی اور حیدرآباد کے تمام ڈپٹی کمشنر، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر برائے ایمرجنسی آپریشن سینٹر فیاض عباسی
خصوصی مہم کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں چلائی جائے گی۔ انہونے بتایا کے خیبرپختونخوا میں 10 پولیو وائرس کے کیس ظاہر ہوئے ہیں۔ پیر سے شروع ہونے والی مہم میں ہائے رسک یونین کونسل کے 33 لاکھ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے


قطرے پلائے جائیں گے اور مہم میں 30 ہزار سے زائد پولیو ورکر حصہ لیں گے، فیاض عباسی نے مزید بتایا کے لاڑکانہ سکھر اور شہید بینظیر آباد کی مخصوص یونین کونسل میں 29 جون کو پولیو مہم چلائی جائے گی۔ فیاض عباسی نے مزید بتایا کے گزشتہ مہم میں صوبے کے داخلی راستوں پر 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے جن میں سے 9010 بچوں کا تعلق سائوتھ کے پی سے تھا۔


اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ صوبے میں داخل ہونے والے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ سندھ میں 2 سال سے کوئی پولیو وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا یہ ایک کامیابی ہے مگر ملک کے دیگر صوبوں سے آبادی سندھ آتی ہے اس لئے ہمیں محتاط رہنا ہوگا اور صوبے کے داخلی راستوں پر پولیو مہم کو موثر انداز میں چلانا ہوگا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے


کمشنر کراچی ہدایت کرتے ہوئے کہا کے خصوصی مہم کے دوران انکاری والدین کو پولیو قطرے پلانے پر آمادہ کیا جائے اور اس حوالے سے ایسے والدین کے کمیونٹی اور سول سوسائٹی کو بھی انگیج کیا جائے۔ انہونے کہا کے تمام ڈپٹی کمشنر متعلقہ ضلعوں میں پولیو مہم کو مانیٹر کریں اور مہم کا افتتاح وہاں کے سیاسی اور سماجی شخصیات کے ساتھ مل کر کرین۔

===============================