ریٹرننگ آفیسر ملیر اعجاز علی ہالپوٹہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے


بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی کے 7 اضلاع وسطی ، کورنگی ، ملیر ، غربی , جنوبی ، شرقی ، اور کیماڑی میں چئیرمین و وائس چئیرمین کی 246 اور وارڈز کی 984 نشستوں پر ٹوٹل 17 ہزار 71 امیدواروں نے نامینیشن پییر داخل کرواے ہیں جن میں سے چئیرمین و وائس چئیرمین کی نشستوں کیلے 7 ہزار 106 امیدوروں جبکہ مختلف یونین کونسل کی وارڈ کی نشستوں پر 9 ہزار 965 امیدوار سامنے آئیں ہیں


اس سلسلے میں جب ملیر میں ریٹرننگ آفیسر اعجاز علی ہالیپوٹہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ملیر کے تین ٹاونننز گڈاپ ملیر اور ابراھیم حیدری سے یونین کونسل کی 30 نشستوں پر چئیرمین و وائس چئیرمین کی نشستوں پر 744 امیدوار جبکہ وارڈ کی 120 نشستوں پر 1 ہزار 140 امیدواروں نے


الیکشن میں حصہ لینے کیلے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواے ہیں دوسری جانب الیکشن کمشنرملیرعبدالحفیظ ،ڈپٹی کمشنر ملیرو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان سلیم میروانی ریٹرننگ افسران، منور عباس سومرو ، مراد عباسی ،زاہد جونیجو ، منشاد علی شاھانی


، و اسٹنٹ ریٹرننگ افسران اشرف ہاشمی و دیگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق دوسرے مرحلے میں


بلدیاتی انتخابات میں ملیرمیں 7لاکھ 43 ہزار 205 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا جق راے دھی استمعال کریں گے امیدواروں کا چناو کریں گے
========================================================================