آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”موسیقی کا عالمی دن“ بھرپور طریقے سے منایا گیا مختلف میوزیکل بینڈز اور گلوکاروں کی جیمنگ نے سماں باندھ دیا


آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ میوزک ڈے“ کی موقع پر رنگا رنگ میوزیکل پروگرام کا انعقادجون ایلیا لان میں کیاگیا، جس میں ساﺅنڈ آف کولاچی، جیمبروز، کاسمک فلوڈ اور اوج بینڈ سمیت مختلف میوزیکل گروپس کی اوپن مائیک پرفارمنس نے سماں باندھ دیا، آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے طلباءنے نامور گلوکاروں کے ساتھ مل کر پرفارم کیا، پاپ اینڈ راک، کلاسیکل اینڈ صوفی میوزک کے سریلے فیوژن پر شرکاءجھومتے رہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل پروگرام احسن باری نے کہاکہ میوزیکل پروگرام کا مقصد موسیقی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی صدر محمد احمد شاہ کی سربراہی میں فن و ثقافت کے لیے جس طرح کام کررہا ہے وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔ عمران مومنہ (عمو)، احسن باری، ڈائریکٹر میوزک اکیڈمی آفاق عدنان، عزیز قاضی، اور شمس العارفین نے اسٹیج پر دھماکے دار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ جیمبروز بینڈ کی جانب سے سمیر حمزہ، شجاع حسن، نعمان علی شیخ، ارسلان ملک اور حذیفہ کے علاوہ حرا بقالی، نیہا فہیم خان، شعیب علی، عتیق ساون، اور کم سن زریون رﺅف ودیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ احسن عبید نے کی بورڈ،شیراز نے ڈرم اور حنین لاکھانی، سجاد علی، سمیر حمزہ اور نیرج نے بہترین گٹار بجاکر حاضرین کے دل جیت لیے، آرٹس کونسل کراچی کے آرٹ اسکول کی طالبات نے ”ورلڈ میوزک ڈے“ کی مناسبت سے موسیقی کے نامور استادوں نصرت فتح علی خان، غلام فرید صابری، عزیز میاں قوال ،اے آر رحمن، ایلا، مائیکل جیکسن سمیت پاکستانی گلوکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لائیو پورٹریٹس بنائے، فن مصوری کا اظہار کرنے والی طالبات میں حبیبہ مجیب الرحمن، زرناب، یاسر، جواد جان، کرن اسلم، وسما، زینت، جواد حسین اور عظمیٰ شریک تھیں۔