اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ — شہزاد بھٹہ اور گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور

——————
تحریر ۔۔شہزاد بھٹہ
شہزاد بھٹہ اور گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کا ہمیشہ سے چولی دامن کا ساتھ رھا ھے 87 – 1986 طالب علمی کے زمانے سے شروع ھونا والا سفر مختلف ادوار اور نشیب و فراز سے گزرتا ھوئے 8 اپریل 2019 تک جاری و ساری رھے
پاکستان کے اسپشل بچوں کے پہلے ٹیچرز ٹریننگ کالج گنگ محل کے ساتھ شہزاد بھٹہ کی بہت خوبصورت اور سنہری یادیں وابستہ ھیں ۔مادر خصوصی تعلیم استاد محترم مس شمیم افضل کی شاگردی سے لیکر ان کے ماتحت بطور ایک کولیک کام کرنا اور ان سے جو پیار اور شفقت کے ساتھ اور سیکھنے کو ملا وہ علم اور تربیت پورے سروس کیئر میں ساتھ رھا ۔۔۔


شہزاد بھٹہ نے گورنمنٹ ٹریننگ کالج میں 1989 سے 1998 تک بطور سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر اور پھر 2005 سے فروری 2010 تک بطور لیکچرار / اڈیالوجسٹ کے فرائض سر انجام دیئے گورنمنٹ ٹریننگ کالج 1952 میں قائم کیا گیا ٹیچرز آف ڈیف کا ڈپلومہ کلارک سکول آف ڈیف امریکہ کے تعاون سے شروع کیا کالج کے پہلے پرنسپل مخدوم صدیق اکبر تھے 1975 میں کالج کو قومی ملکیت میں لے لیا گیا اور مس شمیم افضل کو پرنسپل مقرر کیا گیا جو 1993 میں ریٹائرڈ ھوئیں حکومت پنجاب نے میڈم شمیم افضل کے بعد استاد محترم سلطان اعظم کو پرنسپل تعینات کیا جو تقریباً سولہ سال تک کالج کے پرنسپل رھے جبکہ 2008 میں سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن پنجاب مقبول خان نے سلطان اعظم کو بہاولپور ٹرانسفر کر دیا اور فیڈرل اسپیشل ایجوکیشن کی مس فوزیہ نیر کو کالج کا نیا پرنسپل مقرر کر دیا
گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف دی ڈیف کی تباہ حالی کو دیکھتے ھوئے سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن پنجاب شیخ محمد الیاس ( موجودہ ایڈشنل چیف سیکڑیری سروسز ) نے کالج سٹاف کے سینئر ممبر شہزاد بھٹہ کو 10 فروری 2010 کو ٹریننگ کالج کا پرنسپل مقرر کرتے ھوئے ارڈر کئے کہ وہ ٹریننگ کالج کی ختم ھوتی ھوئی ساخت کو بحال اور کالج میں اکلوتے ڈپلومہ ٹی ڈی کے علاوہ سیپچ اینڈ لینگویج تھراپی اور ایم ایڈ اسپشل ایجوکیشن کی کلاسز صرف ماہ میں شروع کروانے کا ٹارگٹ دیا ۔ سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے کالج میں فوری طور پر متاثرہ سماعت طلبہ کے اساتذہ کے لیے ان سروس ٹریننگ کورسز کا اہتمام بھی کرنے کا حکم دیا


وقت کم مقابلہ سخت مگر شہزاد بھٹہ نے بغیر کسی سرکاری فنڈز سے جون 2013 تک اللہ تعالی کی مدد ، حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فضل و کرم، پیرو مرشد کی شفقت،والدین بہن بھائیوں سٹاف ممبران جن میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف اور خاص طور دوستوں کی دعاوں اور بھر پور تعاون سے یونیورسٹی اف ایجوکیشن لاھور کے الحاق سے گورنمنٹ ٹریننگ کالج میں تعلیمی سیشن 2010 سے اکتوبر میں دو نئے ماسڑ لیول کے پروگرام سیپیچ اینڈ لینگولیج تھراپی اور ایم ایڈ کی کلاسز شروع کروائی جو کہ کالج کی 58 سالہ تاریخ میں ایک سہنری کارنامہ ھے یاد رھے کہ کالج میں 58 سال تک ایک ھی کلاس ٹی ڈی جاری رھی کالج کی تاریخ میں 2010 کا سال بہترین اور سنہری سال رھا جب ٹی ڈی ڈپلومہ کے علاؤہ دو نئے پروگرام کی کلاسز شروع ھوئیں

شہزاد بھٹہ نے اپنی پرنسپل شپ کے تقربیا چار سال کے عرصہ میں کالج کے محدود وسائل سے تین ماسڑ لیول کی کلاسز سیپچ اینڈ لینگولج تھراپی ، ایم ایڈ اور ایم اے اسپشل ایجوکیشن شروع کروائی ان کے علاوہ تقربیا چھ سے سات ان سروس ٹیچنگ کورسز کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں پنجاب بھر سے اسپشل ایجوکیشن کے اداروں میں کام کرنے والے متاثرہ سماعت طلبہ کے اساتذہ شرکت رھے اور ان تمام کورسز کے اخراجات کالج کے فنڈز سے کیے گئے محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے کالج میں نئی کلاسز شروع کروانے اور ان سروس ٹریننگ کورسز کے انعقاد کے لیے ایک پائی بھی نہیں دی

( پرنسپل شپ کے دوران کچھ پیارے کرنے والے دوستوں کی سازشیاں بھی جاری و ساری رھیں جن کا تفصیلی ذکر زیر طبع کتاب میں کیا جائے گا انشاء اللہ )
وہ کالج جس کو محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے 2009 میں ختم کر کے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف بلاہینڈز گارڈن ٹاون لاھور میں ضم کرنے کا پختہ فصیلہ کر لیا تھا مگر شہزاد بھٹہ کی شب وروز محنت اور ان کے ساتھیوں اور کولیک کی مدد سے صرف چند سالوں میں پاکستان میں اسپشل ایجوکیشن ٹیچرز ٹریننگ کا سب سے بڑا انسٹینٹوٹ بن گیا


محمد الیاس سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے شہزاد بھٹہ پرنسپل کی تجویز پر پنجاب بھر کے اسپشل ایجوکیشن کے اداروں میں تعینات درجہ چہارم کے ملازمین کے لئے ملازمت کرنے کے اصول و ضوابط اور آداب سکھانے کے لیے ان سروسز کورسز کا اہتمام کیا گیا یہ کورسز گورنمنٹ ان سروس ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈس ایبلڈ چلڈرن لاھور ،گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل اور گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف بلائنڈ گارڈن ٹاؤن لاھور میں کروائے گئے یہ کورسز تقریباً ایک ماہ تک چلتے رھے

گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف میں شہزاد بھٹہ کی زیر نگرانی ھونے والے کورسز کا اہتمام بڑے احسن طریقے سے کیا گیا پنجاب کے مختلف ڈویژن سے کورسز میں آنے والے ملازمین کی تربیت کے لیے آنے شرکاء کی تربیت کے بڑے منظم انداز سے اہتمام کیا گیا کالج کی طرف سے کورس کے شرکاء کے لیے کالج وسائل سے روزانہ کھانے پیش کیا جاتا رھا جبکہ محمد الیاس سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن پنجاب روزانہ ٹریننگ کالج کا وزٹ کرتے رھے
گورنمنٹ ٹریننگ کالج کی تاریخ پر مشتمل ایک زبردست فوٹو گیلری 2012 میں بنائی گئی جس میں 1948 سے لیکر 2012 تک مختلف تصاویر شامل ھیں تاریخی تصاویر کو اکٹھا کرنا ایک نہایت مشکل کام تھا مگر انوار الحق نظامی، جمشید اقبال، فاروق اعوان چوہدری نذیر فرزانہ معین ،ریحانہ شاھد ،کشور سیلم، و دیگر دوستوں کی مدد سے یہ کھٹن کام بھی سرانجام پایا اس گیلری کو تربیت دینے میں منظر قیوم عرفانی کا بہت بڑا کردار رھا جہنوں نے پرانی تصاویر کو ایک نیا رنگ دیا اور فریم کروایا تمام تاریخی تصاویر کو کالج میں اوزاں کیا گیا اور اس تاریخی فوٹو گیلری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا جب شہزاد بھٹہ کو جون 2013 میں کالج سے ٹرانسفر کیا گیا تو کالج انتظامیہ نے تمام تصاویر کو اتار کر سٹور میں پھینک دیا جب 2017 میں شہزاد بھٹہ کو کالج کا پرنسپل مقرر کیا گیا تو انہوں نے فوٹو گیلری کو دوبارہ سے قائم کیا جو آج بھی موجود ھے اس تاریخی فوٹو گیلری سے کالج میں آنے والے مہمانوں اور نئے آنے والے طلبہ کو اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ سے واقفیت حاصل ھوتی ھے
سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن یوسفنائی صاحب نے تمام تر کامیابیوں کے باوجود شہزاد بھٹہ کو جون 2013 میں او ایس ڈی بنا دیا جس میں کچھ دوستوں کی مہربانیاں شامل رھیں سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن نے مئی 2013 میں کالج کا وزٹ کیا اور شاندار کارکردگی دکھانے پر پرنسپل شہزاد بھٹہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا مگر اس کے باوجود سیکڑیری نے شہزاد بھٹہ کو کالج سے ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی بنا دیا اور استاد محترم سلطان اعظم کو دوبارہ کالج کا پرنسپل تعینات کردیا گیا اور شہزاد بھٹہ کو پنجاب کے سب سے چھوٹے ادارے گورنمنٹ اسپشل ایجوکیشن سنٹر اوکاڑہ شریف میں ہیڈ ماسڑ تعینات کر دیا

چویدری محمد شفیق وزیر اسپشل ایجوکیشن اور مس امبرین رضا سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن نے 5 اگست 2017 میں شہزاد بھٹہ کی کالج کے لیے کی گئی لازوال اور تاریخی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ھوئے دوبارہ سے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل گلبرگ کا پرنسپل( بی ایس 18 ) تعینات کر دیا گیا
جون 2013 سے لیکر اگست 2017 کے دوران جو سفر کالج نے شہزاد بھٹہ کی قیادت میں شروع کیا تھا وہ سفر روک گیا تھا بدقسمتی سے اس عرصے کے دوران ٹریننگ کالج کا پہلا اور بنیادی ڈپلومہ ٹی ڈی بند ھو گیا ٹی ڈی ڈپلومہ 1952 میں شروع کیا گیا اور 2015 میں ٹی ڈی بند کر دیا گیا
شہزاد بھٹہ نے 5 آگست 2017 میں کالج پرنسپل کا چارج لیتے ھی ٹی ڈی کی جگہ چار سالہ بی ایڈ (آنرز) اسپشل ایجوکیشن کی کلاس یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاھور کے الحاق سے نئے تعلیمی سال اکتوبر 2017 میں شروع کروائی ۔بی ایڈ آنرز اسپشل ایجوکیشن ایک نیا پروگرام تھا جو شہزاد بھٹہ اور ان کی ٹیم ممبران کی کاوشوں سے صرف دو ماہ کے اندر اندر کالج نے اپنے وسائل سے شروع کروائی
شہزاد بھٹہ کی سرپرستی میں حسب معمول ٹریننگ کالج میں نئے سرے سے تعلیمی و ھم نصابی سرگرمیوں کا اغاز کیا گیا بڑھتی ھوئی ضروریات کے پیش نظر نئے کلاس رومز بنائے تمام کلاس رومز اور کالج کی بلڈنگ میں پینٹ و سفیدی کروائی گئی
کالج کی اہمیت اور بڑھتی ھوئی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ھوئے پرنسپل کے لیے نئے دفتر بنایا گیا جو پہلے دفتر سے کشادہ ھوا دار اور صاف ستھرا تھا اور پرانے دفتر کو گیسٹ روم بنا دیا گیا ۔۔۔
اس نئے پرنسپل آفس کے لیے عزیز دوست و کلک لورز کے پیڑن اور ایوان تجارت لاھور محترم کاشف انور نے تقربیا 20 نئی اور قیمتی خوبصورت افس چیئرز گفٹ کیں ۔۔۔( جو تصویر میں دیکھی جاسکتی ھیں ) یہ نیا افس ایک بڑے کالج کے پرنسپل کے شایاں شان تھا ۔۔۔۔۔
ٹریننگ کالج کے ھال کو نئے سرے سے تزئین و آرائش کرنے کے لئے کالج سٹاف اور کلک کے دوستوں جن میں قاری انیس ،اپا شاھین ،شکیل فاروقی اعجاز خان و دیگر کے تعاون سے تقربیا 150 نئی ارام دہ کرسیوں کا بندوبست کیا گیا،ھال میں پردے، لائٹس اور نئے پنکھے لگائے گئے
کالج اور گرلز ہوسٹل کے لیے نئے پنکھے اور وارئرنگ کا اہتمام کیا گیا ۔گرلز ہوسٹل میں 1960 میں لگایا گیا بجلی کا مین سوئچ تبدیل کروایا گیا
۔شہزاد بھٹہ نے ٹریننگ کالج گنگ محل جس میں سنڑل سکول بھی شامل ھے کے سیوریج کے پرانے اور دیرینہ مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا گیا اس کے لیے واسا کی اجازت سے کالج کے وسائل سے نیا سیوریج سسٹم/ پائپ تعمیر کیا گیا۔۔
گرلز ہوسٹل کی پانی والی ٹینکی خراب ھونے پر عزیز دوست عامر چویدری سے درخواست کی تو انہوں کمال مہربانی سے کالج ہوسٹل کے لیے ایک بڑی نئی ٹینکی کا بندوبست کیا
۔گورنمنٹ ٹریننگ کالج کا ایک اھم ترین مسلہ کو حل کرنے کا سہرا بھی شہزاد بھٹہ کے کھاتے میں جاتا ھے جب 2004 میں محکمہ اسپشل ایجوکیشن نے گورنمنٹ انڑ کالج فار ڈیف گلبرگ کو اپ گریڈ کرکے ڈگری کالج اف اسپشل ایجوکیشن کا درجہ دیا تو اس پہلے ڈگری کالج کو گورنمنٹ ٹریننگ کالج کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں شفٹ کردیا گیا وقتی طور پر تو ڈگری کالج کا مسلہ حل ھو گیا ۔۔۔
حکومت پنجاب اور سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن پنجاب عبد اللہ سنبل کی ہدایت پر 12 فروری 2013 میں کالج میں مس شمیم افضل چلڈرن ڈے کیئر سنٹر بنایا گیا شہزاد بھٹہ کی ٹیم نے یہ ڈے کیئر سنٹر صرف چوبیس گھنٹوں میں کالج کے وسائل سے قائم کیا جس کا افتتاح سیکڑیری عبداللہ سنبل کی ہدایت پر اقبال احمد ایڈیشنل سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے کیا اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
وقت کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کالج کے لیے بہت زیادہ مسائل پیدا ھوتے چلے گئے جوں جوں ڈگری کالج کے طلبہ کی تعداد بڑھتی چلی گئی گنگ محل کی محدود سی جگہ کم پڑتی چلی گئی ۔ٹریننگ کالج کی طالبات اور اساتذہ کے لیے بہت مشکلات پیدا ھوگئیں ۔
شہزاد بھٹہ نے جب 2010 میں پرنسپل شپ سنبھالی تو دیگر چیلنچ کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج کی شفٹنگ کے مسلے کی طرف توجہ دینی شروع کی ۔عبد اللہ خان سنبل سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن اور رانا فضل عباس ڈایریکڑ کی خصوصی تعاون سے اس دیرینہ مسلہ کو حل کروایا اور ڈگری کالج کو گورنمنٹ نیشنل اسپشل ایجوکیشن کمپلیکس جوھر ٹاؤن کے اندر شالیمار سنڑ کی بلڈنگ میں شفٹ کروایا گیا یوں سالوں سے درپیش مسلہ بھی مولا کے کرم سے حل ھو گیا
ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کی پرنسپل شپ کی اس ساری جدوجہد میں جہاں بہت سے دوستوں کا ساتھ و تعاون رھا مگر چند نام ایسے ھیں جو ساری جدوجہد میں شہزاد بھٹہ کے سنگ رھے جس میں سب اھم نام جمیشد اقبال کا ھے جو ھر موقع پر شانہ بشانہ اور ھم سفر رھے چیرمین فاروق اعوان ۔رانا خالد محمود۔سید راشد شاہ ۔فیضی مغل ۔۔عمران حسین ۔ عابد مقصود ھاشمی ۔۔رانا اقبال ۔قاری نواز ۔ارشد مسیح۔عامر ۔حاجی منور ۔خادم چھٹہ۔صائمہ نثار ۔عذرا ۔۔میاں ریاض. جعفر علی۔محمد زبیر ۔عابد رانا۔میاں شہباز ۔ ۔مقصود احمد ۔اختر سندھو ۔ عمران خان ۔عمران گجر خاص طور کالج کا خواتین اساتذہ و دیگر دوست کالج کی بہتری و ترقی کے سفر میں شامل رھے


اگر اس جدوجہد میں پیارے منظر قیوم کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ بہت بڑی زیادتی ھوگئی منظر اج ھم میں نہیں ھے مگر اس کی خوبصورت یادیں چوبیس گھنٹے ھمارے ساتھ ھیں ۔اس کے کیمرہ کی نظر سے کوئی نہیں بچ سکا ۔۔۔ھر پروگرام میں ان کی شرکت لازم ھوتی اور وہ سارے پروگرام کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیتے تھے ساری خوبصورت یادیں فوٹو گیلری کی شکل میں ھمارے ساتھ ھیں
گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل کی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی اسپشل۔ایجوکیشن پنجاب کی منظوری سے کالج میں تین ماہ کے شاٹ کورسز سائن لینگویج( Sign Language ) ۔ آڈیالوجی اینڈ آڈیومیڑی ( Audiology & Audiometery) اور آٹزم سیپکڑم ( Autism Spectrum Disorders ) کی کلاسز کا اغاز کیا گیا ۔۔۔۔
ان کورسز کی افتتاحی تقریب کالج میں منعقد ھوئی جس میں شہزاد بھٹہ پرنسپل کالج نے مہماناں گرامی خصوصی بچوں کے والدین اور شاٹ کورسز میں داخلہ لینے والے طلبہ کو خوش امدید کہتے کہا کہ اج دن ٹریننگ کالج کی تاریخ میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ ھے کہ جس دن پہلی بار تین نہایت اھم پروفیشنل شاٹ کورسز کا اغاز ھورھا ھے جو خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے نہایت اھمیت کے حامل ھیں ۔عصمت اللہ چیمہ نے کہا کہ پرنسپل شہزاد بھٹہ کی انقلابی قیادت میں ان کی ٹیم نے وہ کام کر دیا ھے جس کو صدیوں یاد رکھا جائے شیخ پرویز نے کہا کہ پرنسپل و سٹاف کے بے حد مشکور ھیں جہنوں نے والدین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ھوئے تین ماہ کے شاٹ کورسز شروع کیے ۔ راجہ اعزاز نے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ھوئے کہا کہ شہزاد بھٹہ کی اسپشل ایجوکیشن و خصوصی طلبہ کے لیے خدمات لازوال ھے جو ہمیشہ یاد رکھی جاہیں ۔۔۔
گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کی تاریخ میں پہلی بار جشن بہاراں اینڈ سپورٹس گالا 2019 بڑے جوش وخروش سے منایا گیا جس میں طلبہ اور سٹاف ممبران بڑھ چڑھ اور جوش جذبہ حصہ لیا سپورٹس گالا کے لیے مختلف کمیٹاں بنائی گئی۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں مشہور سماجی راہنما ماھرین تعیلم،کالج کے سابقہ طلبہ کے علاؤہ دیگر مہمانان گرامی جن میں ڈی جی طاھر رضا بخاری ۔سلطان شاھد ۔ اپا شاھین ۔چویدری باقر حسین ۔فاروق اعوان ۔عابد ھاشمی۔ مسڑ افتخار مبارک۔ نذیر طارق، میاں ریاض و اپیکا دیگر افراد شرکتِ کرتے رھے ھیں
پرنسپل شہزاد بھٹہ نے مہماناں گرامی کو خوش امدید کرتے ھوئے کہا کہ طلبہ کے لیے کھیل لازمی ھیں ان سے طلبہ ھار جیت کا جذبہ نظم و ضبط اور ڈسپلن پیدا ھوتا ھے اس کے ساتھ تربیت بھی ھوتی ھے ایک زیر تربیت استاد کے لازم ھے کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ھم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے۔ کالج کے طلبہ نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں ون لیگ ریس۔ تھری لیگ ریس۔بریک ریس۔چاٹی ریس ۔میوزک چیئر اور رسا کشی میں حصہ لیا۔ جشن بہاراں میں فوڈ فیسیٹول منعقد کیا گیا ۔اس کے علاوہ علاقائی ڈریس شو کا بھی انعقاد کیا گیا


سپورٹس گالا 2019 کے اختتام پر کالج میں ایک شاندار تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ھوئی جس میں جشن بہاراں میں حصہ لینے اور مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والوں طلبہ و طالبات ۔اساتذہ کرام و دیگر سٹاف ممبران کو شیلڈز دی گئی
گورنمنٹ ٹریننگ کالج کی تاریخ میں پہلی ٹریننگ کالج میں بار یونیورسٹی اف ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مختلف میڈلز دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا –
2011 -2010 کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے پہلی کانووکیشن منعقد کیا گیا جس میں یونیورسٹی امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر فاطمہ جناح گولڈ میڈل ۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مخدوم سلور میڈل اور تیسری پوزیشن پر مس شمیم افضل بروان میڈم تقسیم کیے گیے ۔۔یہ تمام میڈلز نہایت محنتی جمیشد اقبال نے ڈیرائن کیے جن کو بہت پسند کیا گیا ۔یہ سلسلہ تعیلمی سیشن 2013 ۔۔۔2014 تک جاری رھا
شہزاد بھٹہ کی جون 2013 میں ٹرانسفر کے بعد دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کالج کے ہونہار طلبہ کو خراج تحسین دینے کا سلسلہ بھی بند کر دیاگیا
کالج کے ادبی تنظیم مخدوم لیڑئری سوسائٹی کو بھی ہمیشہ شہزاد بھٹہ کی زیر نگرانی یا ان کی پرنسپل شپ میں ھی فعال کیا جاتا رھا مخدوم سوسائٹی کو پہلی بار سیشن 1987 میں بنایا گیا اور کالج میگزین کاوش شائع کیا گیا ۔۔اس کے بعد یہ سلسلہ بند ھو گیا ۔۔۔
جب شہزاد بھٹہ کی زیر نگرانی 2005 کالج میگزین کاوش کا دوسرا شمارہ شائع ھوا اور اس کے ساتھ ساتھ تعیلمی و ھم نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی شروع ھو گیا اور یہ ھم نصابی سرگرمیاں بھی پرنسپل شپ کے دور تک ھی جاری رھی۔ ماھرین کے مطابق ایک ٹیچرز ٹریننگ کالج میں تعیلم کے ساتھ ھم نصابی سرگرمیاں نہایت ضروری ھوتی ھیں
میگزین نیوز لیڑ کا اخری شمارہ 2019 میں شائع ھوا اس نیوز لیڑ کے اشاعت میں بھی جمیشد اقبال اور مس صائمہ نثار کا بڑا اھم کردار رھا ھے۔کالج میگزین کی تمام تر کتابت اور ڈایزئننگ بھی جمیشد اقبال نے کی
یونیورسٹی اف ایجوکیشن لاھور کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل میں اگست 2018 میں اساتذہ کے لیے ایک ٹریننگ سیش منعقد ھوئی جس میں یونیورسٹی اف ایجوکیشن لاھور سے ملحق مختلف ٹریننگ کالجز کے اساتذہ نے شرکت کی۔ جس میں گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف ۔گورنمنٹ ٹریننگ فار دی ٹیچرز اف بلاینڈ و دیگر کالجز کے پروفیسرز شامل ھیں ۔ پرنسپل شہزاد بھٹہ نے مہماناں گرامی پروفیسر ڈاکڑ اعجاز احمد تتلہ ۔پروفیسر انتظار بٹ اور شرکاء کو خوش امدید کیا اور والس چانسلر ڈاکڑ روف اعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اھم ورکشاپ کے لیے گنگ محل کا انتخاب کیا۔ سیشن کا افتتاح ڈاکڑ محمد اعجاز تتلہ کنڑولر امتحانات نے کیا انہوں نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور اعلی انتظامات کرنے پر پرنسپل شہزاد بھٹہ اور کالج سٹاف جن میں مس معینہ۔ عابد علی۔ محمد زبیر ، مس صائمہ نثار۔مقصود احمد و کامران رضی کا شکریہ ادا کیا۔ورکشاپ کے شرکاء میں ڈاکٹر اعجاز۔شہزاد بھٹہ اور ڈاکٹر انتظار بٹ نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے
کالج میں طلبہ کی آسانی کے لیے ٹک شاپ بنائی گئی جہاں پر دیگر سہولیات کے ساتھ فوٹو سٹیٹ کروانے کی سہولت بھی موجود تھی
کالج میں طلبہ کی سہولت کے نٹ سروس کا آغاز کیا گیا
شہزاد بھٹہ کو سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے ستمبر 2019 میں ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کا پرنسپل بی ایس 19 تعینات کیا اس دوران شہزاد بھٹہ نے ٹریننگ کالج میں دو مزید ماسڑ لیول پروگرام بی ایس آنرز اڈیالوجی اینڈ اڈیومیڑی اور ایم ایس سی سپورٹس سائنس شروع کروانے کا فیصلہ کیا اور سٹاف ممبران معینہ رفیق، مقصود احمد، کامران رضوی،فوزیہ وقار ،محمد زبیر ،عابدہ نذیر جمیشد اقبال سید وقار نظامی و دیگر کے تعاون سے دونوں پروگرام کی سیکم آف اسٹڈیز مرتب کر کے سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب کو منظوری کے لیے سینڈ کی جہنوں نے کمال مہربانی سے دونوں ماسٹر لیول پروگرام شروع کروانے کی منظوری دیتے ھوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاھور کو مزید کاروائی کے لیے سینڈ کر دیئے شہزاد بھٹہ کی کوششوں اور ڈاکٹر شاھین پاشا کے بھر پور تعاون سے وائس چانسلر نے بی ایس آنرز اڈیالوجی اینڈ اڈیومیڑی اور ایم ایس سی سپورٹس سائنس کا کیس یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی سینڈیکیٹ کمیٹی کو منظوری اور Affiliation کے بھیج دیا
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاھور نے شہزاد بھٹہ پرنسپل کو سینڈیکیٹ کمیٹی کا ممبر بھی نامزد کیا مگر بدقسمتی سے محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے کچھ افراد کی سازش سے 8 اپریل 2019 میں شہزاد بھٹہ کو ٹریننگ کالج سے اوکاڑہ ٹرانسفر کر دیا یوں کالج میں دو نئے پروگرامز شروع کروانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ھو سکا اور نئے پروگرام کی سیکم آف اسٹڈیز ابھی تک یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاھور کی گلی کوچوں میں دھکے کھا رھی ھیں کیونکہ کوئی ان کے پیچھے جانا والا موجود نہیں
سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن خالد محمود نے شہزاد بھٹہ کو انتظامی ضروریات کے پیشِ نظر 2 دسمبر 2017 کو چوتھی بار ڈی او اسپشل ایجوکیشن مقرر کردیا اور پھر 18 اپریل 2018 کو سیکڑیری نے شہزاد بھٹہ کو تیسری بار کالج پرنسپل کا ایڈشنل چارج دے دیا جو 12 اگست 2018 تک جاری رہا
گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل گلبرگ میں مینٹل ہیلتھ فسٹ ایڈ پاکستان کے تعاون سے ڈپریشن و دیگر ذہینی بیماریوں سے متعلقہ جاری دو روزہ ورکشاپ 27 اور 26 جنوری 2019 منعقد کی گئی
جب شہزاد بھٹہ کو ستمبر 2018 میں گریڈ 19 میں محکمانہ ترقی ملی تو سیکڑیری نے کالج کی تاریخ میں چوتھی بار ریگولر بنیادوں پر 13 ستمبر 2018 کو کالج کا مستقل پرنسپل تعینات کردیا گیا اور پرنسپل کے ساتھ ساتھ سیکڑیری نے شہزاد بھٹہ کی خدادار صلاصیتوں محنت لگن کو دیکھتے ھوئے پانچویں بار ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن لاھور کا ایڈشنل چارج بھی دے دیا جو 11 دسمبر 2018 تک جاری رھا ۔۔۔
شہزاد بھٹہ کی نگرانی میں کالج کی تاریخ میں پہلی بار کالج کا پرچم تیار کیا گیا اس کمیٹی میں جمشید اقبال،محمد زبیر ،صائمہ نثار ،محمد مقصود ،رانا عابد علی شامل تھے
سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن نے 8 اپریل 2019 میں ایک بار پھر کچھ دوستوں کی سازشیوں سے شہزاد بھٹہ کو پنجاب بھر کے دیگر سکیل 19 کے تقریباً 8 اعلی افسران کے ھمراہ ان کے پوسٹنگ مقام سے مختلف شہروں میں ٹرانسفر کر دیا گیا شہزاد بھٹہ کو گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور سے گورنمنٹ ھائر سکینڈری سکول فار ڈیف اوکاڑہ ٹرانسفر کر دیا گیا یہ تمام آرڈر لاھور ھائی کورٹ کی ہدایت پر کئے گئے کیونکہ ٹیچرز کے ایک گروپ نے گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف لاھور کے ایک آئی پی ای کے ذریعے لاھور ھائی کورٹ میں شہزاد بھٹہ کی پوسٹنگ بطور پرنسپل گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کو چیلنج کیا تھا کہ شہزاد بھٹہ سکول کیڈر کا بندہ ھے جس کو ٹریننگ کالج کا پرنسپل لگایا کیا ھے جس کی وجہ سے اس کی پروموشن ریگولر نہیں ھوئی اس لئے شہزاد بھٹہ کو کسی سکول میں تبدیل کیا جائے حالانکہ رولز کے مطابق شہزاد بھٹہ کی پروموشن بطور پرنسپل ٹریننگ کالج Actualizated ھو چکی تھی مگر پھر بھی محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے ایک آئی پی ای کی جانب سے دائر کی گئی ریٹ کی وجہ لاھور سے شہزاد بھٹہ پرنسپل گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف ،عبدلنافع راؤ پرنسپل گورنمنٹ ان سروس ٹریننگ کالج ،شاھد عباس پرنسپل گورنمنٹ اسپشل ایجوکیشن سنٹر شالیمار ٹاؤن اور غزالہ روحی پرنسپل گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف بلائنڈ لاھور کو سکیل 19 میں پروموشن کے


تقریباً ایک سال بعد دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا اسی طرح دیگر اداروں کے پرنسپل صاحبان کو بھی ٹرانسفر کر دیا گیا یہاں ایک بات کا ذکر ضروری ھے کہ شہزاد بھٹہ اپنے رب کے فضل و کرم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ، عزیز و اقارب اور دوستوں کی دعاؤں سے تقریباً چھ ماہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول فار ڈیف اوکاڑہ شریف میں فرائض منصبی سرانجام دینے کے بعد سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے ڈائریکٹر اکیڈمک اسپشل ایجوکیشن پنجاب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپشل ایجوکیشن پنجاب لاھور تعینات کر دیا اور بحثیت ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب 5 مارچ 2021 کو سرکاری ملازمت سے باعزت طور ریٹائرڈ ھو گئے سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کی جانب سے سرکاری طور پر شہزاد بھٹہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ایک زبردست الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی شکریہ
==============================================================