تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں گھنسے کی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھنے کے لیے ملتان اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے رہ جانے والوں شائقین نے اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس ٹکٹس ہیں اس کے باوجود اندر نہیں جانے دیا جارہا۔

شائقین نے اسٹیڈیم میں گھنسے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں گنجائش سے زیادہ لوگ داخل ہو چکے ہیں۔