سعودی عرب( الجبیل) میں رائز کلب کے زیر اہتمام عید مِلن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے شرکت کی


سعودی عرب( الجبیل) میں رائز کلب کے زیر اہتمام عید مِلن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے شرکت کی تقریب میں بچوں کے لئے اسلامی نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مقابلے رکھے گئے


اس کے علاوہ خواتین کے درمیان مزاح سے بھر پور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کسوٹی اور تقریری مقابلے قابل زکر ہیں انتظامی ٹیم کی مدیحہ جنید نے سربراہی کی جبکہ حاضرین کے لئے دیگر سر گرمیوں


کو محترمہ عصمت جوکہ ماہر تعلیم بھی ہیں نے مرتب کیا رائز کلب لیڈیز ونگ کی صدر مدیحہ کاشف نے اس مو قع پر کہا کہ رائزکلب کی ہمیشہ یہ ہی کوشش رہی ہے کہ ہم کمیونٹی کے کئے بہتر سے بہتر تعلیمی تفریح مہیا کریں انہوں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا


۔تقریب کے آغاز میں تلاوت قرآن پاک منیب احمد نے کی اور نعت رسول مقبول محترمہ شازیہ نے پڑھی ۔محترمہ فریدہ راجہ،حنا کوثر، کلثوم،فوزیہ فہد،نورا،صبا شیخ اور عصمت کے تعاون نے تقریب میں چاند لگا دئیے۔
رپورٹ :سعدیہ خان


====================================