ٹوبہ کھوجڑی ,چھوٹی ڈاند والی ,ٹوبہ بھانووالہ وغیرہ انسان اور جانور پانی سے محروم ,سی ڈی اے بہاولپور کے افسران من پسند اور سفارشیوں کے علاقوں کو نوازنے لگے

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان )ٹوبہ کھوجڑی ,چھوٹی ڈاند والی ,ٹوبہ بھانووالہ وغیرہ انسان اور جانور پانی سے محروم ,سی ڈی اے بہاولپور کے افسران من پسند اور سفارشیوں کے علاقوں کو نوازنے لگے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حکم کے باوجود پوری لائن پانی سے


محروم چولستانیوں اور سیاسی سماجی حلقوں اور سول سوسائیٹی بہاولپور کا محکمہ چولستان کے افسران کے شاہانہ رویہ کے خلاف سخت احتجاج ٹوبہ بھانووالا چولستان میں پینے کا پانی نایاب جانوروں کے ساتھ ساتھ انسان بھی پانی نہ ملنے سے زندگی اور موت کی


کشماکش میں مبتلا چولستانیوں کا سخت احتجاج انہوں نے وزیر اعلء پنجاب ,چیف سیکرٹری پنجاب ,کمشنر بہاولپور,ڈپٹی کمشنر بہاولپور,ودیگر اعلی آفسران سے مطالبہ کیا کہ ٹوبہ بھانووالہ جھوٹی ڈاند والی


اور ٹوبہ کھوجڑی پر جانوروں اور انسانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور پسند نہ پسند کی بنیاد پر چولستانی لوگوں اور جانوروں کے ساتھ زیادتی کرنے والے افسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاء جائے
======================================