کرکٹر آصف علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

قومی کرکٹ ٹیم کے شاندار بلے باز آصف علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

آصف علی کی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر دی۔
شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور آصف علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو اور بھابھی کو بیٹی کی پیدائش پر بہت مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے، اللّہ پاک میری بھتیجی کو صحت، تندرستی اور خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آصف علی کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب آصف علی نے ابھی تک اپنے کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کی خبر یا تصویر شیئر نہیں کی ہے۔