ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر

پاکستان کے مختلف علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جو شدید گرمی سے متاثر ہوتے ہیں انہیں ہیٹ اسٹروک کا متاثرہ مریض کہا جاتا ہے ۔ ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے اگر فوری طبی امداد نہ ملے تو صورتحال تشویشناک ہو جاتی ہے ۔


اس حوالے سے ہاشمانی ہسپتال کی انفیکشن کنٹرول مینیجر ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر نے جیتو پاکستان کے لیے وحید جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے اسٹروک ہونے کی صورت میں


مریض کو ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا ٹھنڈا پانی چھڑکیں ۔انہوں نے بتایا کہ آج نہ کیے جانے سے دل گردوں اور پٹھوں کو تیزی سے نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں سنگین پیچیدگی اور بعض اوقات موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ویسے تو ہیٹ اسٹروک سے کسی بھی عمر کے افراد متاثر ہو سکتے


ہیں لیکن بچے اور شیر خوار یا بوڑھے افراد اور دل کے بیماریوں میں مبتلا افراد اور پھیپھڑوں کی بیماریوں اور گردے کی بیماریوں میں مبتلا افراد اور وہ تمام لوگ جو ایسی دوائی لے رہی ہیں جو انہیں پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک کا شکار بناتی ہیں اس


لیے احتیاط بہت ضروری ہے اور اس معاملے کو غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے شدید گرمی کے موسم میں جو لوگ کھلے آسمان و سورج کے نیچے جسمانی طور پر محنت کرتے ہیں ان کے لیے چیلنج بڑھ جاتا ہے

=========================