کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی ان کی کارکردگی میں مزید بہتری او رنکھار لانے کے ساتھ حکومتی ترجیحات پر عمل درآمد اور عوامی مسائل کے تیز تر حل کے حوالہ سے بھی مثبت نتائج دکھاتی ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی ان کی کارکردگی میں مزید بہتری او رنکھار لانے کے ساتھ حکومتی ترجیحات پر عمل درآمد اور عوامی مسائل کے تیز تر حل کے حوالہ سے بھی مثبت نتائج دکھاتی ہے۔


انہوں نے کہاکہ ان کے دوروں کے دوران تعلیی اداروں‘ ہسپتالوں اور عوامی خدمات پر مامور محکموں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے دی جانے والی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرنے والے افسران کے عزم اور خلوص نیت کا اعتراف کیا جانا بیحد ضروری ہے تاکہ وہ مزید دل جمعی اور محنت سے عوامی خدمت کافریضہ سر انجام دیتے رہیں۔

کمشنر نے ان خیالات کاا ظہار اپنے دفتر میں ڈویژن بھر سے اعلی کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی سر ٹیفیکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے کہا کہ بلا شبہ محنتی اور فرض شناس افسران ہی کسی بھی حکومت کا اصل اثاثہ اور فخر ہوتے ہیں


اور انہیں خوشی ہے کہ ا ن کی ہدایات کی روشنی میں یہ تمام افسران اپنے فرائض کو ذمہ داری سے ادا کرتے ہو ئے اپنے اداروں اور محکموں کی کارکردگی میں واضح بہتری لائے ہیں۔


جس میں مزید اضافے کی بہرحال گنجائش موجود ہے اور وہ آئندہ دوروں میں صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے انہو ں نے کہاکہ ایک طرف ہمارا اصل فرض اپنے اداروں کی ذمہ داریوں اور فرائض کی ادائیگی میں بہتری لانا اور عام آدمی کی توقعات پر پورا اترتے ہو ئے اسے ہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت پنجاب کی ترجیحات اور احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

کمشنر نے اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سجا د احمد ثاقب‘ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ حسین احمد رضا چوہدری‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نارووال جویریہ مقبول رندھاوا‘ ایڈینشل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نارووال عمر فاروق وڑائچ‘ ڈویژنل اسپورٹس آفیسر منظر شاہ فرید‘


ڈویژنل آفیسر اسپیشل ایجو کیشن عبدالرافع راؤ‘ اسسٹنٹ کمشنر گجرات عمر دراز گوندل‘ اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ آمنہ احسان تارڑ‘ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضی‘ اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ ڈاکٹر انعم فاطمہ‘ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس محمد نعیم‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد ڈاکٹر افضال حسین بیلا‘ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ


ڈاکٹر عمر دراز چیمہ‘ ایم ایس چلڈرن ہسپتال منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر اعجاز احمد‘ پرنسپل گورنمنٹ ملت ہائی سکول سید احمد رضا‘ پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ ڈاکٹر محمد نواز‘ پرنسپل گورنمنٹ کالج نوشہرہ ورکاں محمد عثمان عمر‘ پرنسپل اسپیشل ایجو کیشن سنٹر حافظ آباد ثمرہ جاوید اور پرنسپل لدھر گرلز ہائی سکول ثانیہ یاسین کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دیتے ہو ئے ان کے جذبے کو سراہا۔
=============================